کیا دن رات کا دورانیہ ہمیشہ 24 گھنٹے ہی رہتا ہے؟ تحقیق میں نیا انکشاف
نیپال میں پہاڑ چند سیکنڈز میں ٹوٹ کر دریا میں گر گیا، ویڈیو وائرل
ٹریفک ای چالان اب بجلی کے بل میں لگ کر آئیں گے؟ تجویز پیش کر دی گئی
ایک ملک کے وزیراعظم پر موبائل فون چوری کا الزام، پارلیمنٹ نے استثنیٰ ختم کر دیا!
واشنگٹن (30 ستمبر 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف فوجی کارروائی پر آنے والے برسوں میں کتابیں لکھی جائیں گی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن میں ایک حکومتی سروسز پلیٹ فارم کی رونمائی کی تقریب سے خطاب میں دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے خلاف ان کی فوجی کارروائی پر آنے والے برسوں میں کتابیں لکھی جائیں گی۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ملکی تاریخ میں اسے ان اہم ترین اقدامات میں شمار کیا جائے گا، جو ہم نے کیے۔ ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔
انہوں نے ٹائم لائن دیے بغیر ایک بار پھر ایران جنگ کے جلد خاتمے کا دعویٰ کیا اور کہا کہ ایران بری طرح ناکام ہو رہا ہے۔ جیسے ہی یہ معاملہ ختم ہوگا، تیل کی قیمتیں بھی تیزی سے اسی سطح پر آجائیں گی، جیسے ایران جنگ سے قبل تھیں۔
مڈٹرم الیکشن: ایرانی پاسداران انقلاب کا امریکی ووٹرز کے نام کھلا خط
