متقول کے اہلخانہ کے وکیل جبران ناصر کی جانب سے مزید سوالات کمیشن کو جمع کروا دیے
میر رضا کے اہلخانہ کے وکیل جبران ناصر کی جانب سے مزید سوالات کمیشن کو جمع کروا دیے گئے ہیں جبکہ شہریوں نے قتل کی ممکنہ وجہ کرپٹو ٹریڈنگ سے متعلق تحقیقات کی درخواست بھی کی ہے۔
وکیل جبران ناصر نے ایڈیشنل آئی جی آزاد خان، ڈی آئی جی فرخ لنجار اور تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈی آئی جی عامر فاروقی سے سوالنامے کمیشن کو جمع کروائے۔
ذرائع کمیشن کے مطابق کمیشن سے اب تک 10 شہریوں نے براہ راست رابطہ کیا ہے۔
میر رضا کیس: اہلخانہ کے سینیئر پولیس افسران سے تحریری سوالات کمیشن کو جمع
میر رضا کے قاتلوں پر آج تک پردہ ڈالا جا رہا ہے، وکیل جبران ناصر
میر رضا کیس: جوڈیشل کمیشن کی مدت میں توسیع کا فیصلہ نہ ہو سکا
شہریوں نے کرپٹو ٹریڈنگ کرنے والے شہریوں کے شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کے واقعات پر تحفظات کا اظہار کیا، شہریوں نے جوڈیشل کمیشن سے کرپٹو ٹریڈنگ کے حوالے سے تحقیقات کی درخواست کی۔
شہریوں نے شکایت کی کہ میر رضا کے قتل کی وجہ ممکنہ طور پر کرپٹو ٹریڈنگ کا نتیجہ ہو سکتی ہے۔
