• ستمبر 21, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 21, 2026 7:45 شام
  • پاکستان

عمر بڑھنے کے ساتھ دن چھوٹے ہونے کا احساس کیوں ہوتا ہے؟ تحقیق

شادی کی تقریب میں دولہا کی مشین گن سے فائرنگ

جب 24 سال سے قید بچوں نے پہلی بار سورج کی روشنی دیکھی

آگ اور بجلی کے بغیر کھانا پکانے کا بیگ، حیرت انگیز ایجاد

روم : اٹلی نے اسکولوں میں نقاب پر پابندی اور غیر ملکی طلبہ کی تعداد کی حد مقرر کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی نے اسکولوں میں چہرہ ڈھانپنے والے نقاب، برقع اور حجاب پر پابندی عائد کرنے اور جامعات میں غیر ملکی طلبہ کی تعداد کی حد مقرر کرنے کی تیاری کا اعلان کر دیا ہے۔

اپنی سیاسی جماعت ‘برادرز آف اٹلی’ کی نوجوانوں کی سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جارجیا میلونی نے واضح کیا کہ اطالوی کابینہ کے آئندہ اجلاس میں اس حوالے سے جلد عملی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ انہوں نے درج ذیل اہم فیصلوں کا ذکر کیا:

اسکولوں کے اندر چہرہ ڈھانپنے، برقع اور حجاب اوڑھنے پر مکمل پابندی لگائی جائے گی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایسا ہرگز نہیں ہونا چاہیے کہ اطالوی بچے خود کو اپنی ہی کلاسوں میں اقلیت محسوس کریں۔

تمام یونیورسٹیوں اور جامعات میں غیر ملکی طلبہ کے داخلوں اور تعداد کی ایک مخصوص حد مقرر کی جائے گی۔

اٹلی میں مقیم غیر ملکی طلبہ کے والدین کے لیے بھی اطالوی زبان سیکھنا لازمی قرار دیا جائے گا۔

اطالوی حکومت کے اس مجوزہ بل اور اقدامات سے ملک میں مقیم غیر ملکی برادری بالخصوص تارکینِ وطن پر گہرے اثرات مرتب ہونے کا امکان ہے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے