• ستمبر 21, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 21, 2026 1:58 شام
  • پاکستان

بین اسٹوکس نے رواں سال جون میں نیوزی لینڈ کیخلاف ٹرینٹ برج ٹیسٹ کے دوران اچانک ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا

انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کے نئے کوچ اسٹیفن فلیمنگ نے سابق کپتان بین اسٹوکس سے آئندہ سال ایشز سیریز سے قبل بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کی درخواست کرنے کے امکان کو مسترد کردیا ہے۔

بین اسٹوکس نے رواں سال جون میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹرینٹ برج ٹیسٹ کے دوران اچانک ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

اس شکست کے نتیجے میں انگلینڈ نے تین میچوں کی سیریز 1-2 سے گنوائی تھی۔

بعد ازاں 35 سالہ آل راؤنڈر نے انگلینڈ کی قیادت کے ساتھ ساتھ ٹیسٹ کرکٹ سے بھی کنارہ کشی اختیار کرلی۔

ریٹائرمنٹ کے باوجود اسٹوکس کاؤنٹی ٹیم ڈرہم کی جانب سے کھیل رہے ہیں جبکہ انہوں نے آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کے ساتھ بھی معاہدہ کیا ہے۔

فلیمنگ نے انگلینڈ پہنچنے کے بعد ڈرہم میں اسٹوکس سے ملاقات کی۔ ان کے مطابق اسٹوکس اپنے فیصلے سے مطمئن اور ذہنی طور پر پرسکون دکھائی دیے۔

فلیمنگ کا کہنا تھا کہ اسٹوکس کے فیصلے کا احترام کرنا ضروری ہے اور اسے تبدیل کرنے کے لیے دباؤ ڈالنا درست نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ دونوں کے درمیان آئی پی ایل کی ٹیم چنئی سپر کنگز میں کام کرنے کے باعث پہلے سے اچھے تعلقات ہیں۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے