• ستمبر 23, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 23, 2026 7:57 صبح
  • پاکستان

لندن: انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر مارک ووڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

انگلش فاسٹ بولر مارک ووڈ نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔

مارک ووڈ نے لکھا کہ 'میں نے ہمیشہ ثابت قدم رہنے کی کوشش کی اور انجری سے واپس آکر لوگوں کو غلط ثابت کرنے اور سب کو یہ دکھانے کی کوشش کی کہ میں کیا کرسکتا ہوں لیکن بدقسمتی سے، اس بار میں یہ جنگ ہار گیا'۔

مارک ووڈ نے کہا کہ ڈاکٹروں کے مشورے کے مطابق اب ٹیسٹ اور 50 اوورز کی کرکٹ کھیلنا ممکن نہیں، اس لیے گزشتہ ایک سال کے دوران انگلینڈ کے لیے مزید کھیلنے کا خواب آہستہ آہستہ مجھ سے چھن گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ انگلینڈ کی نمائندگی کرنا میرے لیے سب سے بڑا اعزاز تھا جس کی میں خواہش کرسکتا تھا اور یہ میرے لیے ایک خواب کی تعبیر تھی۔

واضح رہے کہ مارک ووڈ نے 2015 میں لارڈز کے میدان میں نیوزی لینڈ کے خلاف انٹرنیشنل ڈیبیو کیا اور 38 ٹیسٹ میچز میں 119 وکٹیں حاصل کیں۔

اس کے علاوہ انہوں نے انگلینڈ کے لیے 70 ون ڈے اور 38 ٹی ٹوئنٹی میچز بھی کھیلے۔

36 سالہ مارک ووڈ 2019 کے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ میں انگلینڈ کی تاریخی کامیابی میں بھی اہم کردار ادا کرنے والے کھلاڑیوں میں شامل تھے۔

انہوں نے ٹورنامنٹ میں 18 وکٹیں حاصل کیں اور متعدد مواقع پر 95 میل فی گھنٹہ سے زائد رفتار سے بولنگ کی۔

مارک ووڈ نے 4 ایشز سیریز میں بھی شرکت کی اور آسٹریلیا کے خلاف انگلینڈ کی یادگار فتوحات میں اہم کردار ادا کیا۔

پاکستان میں آئندہ 6 ماہ کے دوران متعدد بین الاقوامی ہاکی ایونٹس ہوں گے، صدرپی ایچ ایف نے خوشخبری سنادی

محمد رضوان کو پریزیڈنٹ ٹرافی کیوں نہیں کھیلنےدی گئی؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی

آئی پی ایل سمیت بھارتی ڈومیسٹک کرکٹ میں میچ فکسنگ اورکرپشن کی گونج

جاپان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھارتی ٹیم شکست سے بال بال بچ گئی

ایشین گیمز: بھارتی ایتھلیٹ سوچیکا تاریال نے شکست کے بعد اسپورٹس مین اسپرٹ کی دھجیاں اڑا دیں

جوئے معاہدے مسترد کرنیوالے کرکٹر رضوان خود تحقیقات کی زد میں

ایشین گیمز: پاکستان ویمنز نے بنگلادیش کو ہرا کر برانز میڈل جیت لیا

ایشین گیمز میں پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیم کی دوسری کامیابی

ترکیے میں عام سا پتھر مصری فٹبالر محمد صلاح کے بیٹھنے سے خاص بن گیا

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں یا غیر ضروری زحمت نہ دینے کی ہدایت

قومی کرکٹر محمد رضوان کو میڈیا سے گفتگو کی اجازت نہ ملی

پاکستان انڈر 19 ٹیم کیلئے پہلی بار سینٹرل کنٹریکٹس کا فیصلہ

تازہ ترین

• 6 منٹ پہلے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے اہم فاسٹ بولر کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

• 1 گھنٹے پہلے پاکستان میں آئندہ 6 ماہ کے دوران متعدد بین الاقوامی ہاکی ایونٹس ہوں گے، صدرپی ایچ ایف نے خوشخبری سنادی

• 2 گھنٹے پہلے جائیداد منتقل نہ ہونے پربھی بیوی کاحقِ مہر ختم نہیں ہوگا: سپریم کورٹ کا فیصلہ

جائیداد منتقل نہ ہونے پربھی بیوی کاحقِ مہر ختم نہیں ہوگا: سپریم کورٹ کا فیصلہ

• 3 گھنٹے پہلے پشاور موٹر وے ایم ون آج رات 11 بجے سے تاحکم ثانی ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند رہے گی، ایڈوائزری جاری

پشاور موٹر وے ایم ون آج رات 11 بجے سے تاحکم ثانی ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند رہے گی، ایڈوائزری جاری

• 4 گھنٹے پہلے وزیر اعظم شہباز شریف کی نیویارک میں کویتی ولی عہد سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

وزیر اعظم شہباز شریف کی نیویارک میں کویتی ولی عہد سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

• 4 گھنٹے پہلے امریکی اور ایرانی وفود کی نیویارک میں 3 گھنٹے طویل ملاقات، صدر ٹرمپ کی تصدیق

امریکی اور ایرانی وفود کی نیویارک میں 3 گھنٹے طویل ملاقات، صدر ٹرمپ کی تصدیق

• 5 گھنٹے پہلے پاکستان کو افغانستان کی صورتحال پر شدید تشویش ہے، طالبان دہشتگردی کا مکمل خاتمہ یقینی بنائیں: اسحاق ڈار

پاکستان کو افغانستان کی صورتحال پر شدید تشویش ہے، طالبان دہشتگردی کا مکمل خاتمہ یقینی بنائیں: اسحاق ڈار

• 6 گھنٹے پہلے شمالی کوریا کا مبینہ طور پر ہائپرسونک میزائل کا تجربہ

شمالی کوریا کا مبینہ طور پر ہائپرسونک میزائل کا تجربہ

ماخذ: Geo News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے