• اکتوبر 3, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 3, 2026 9:27 شام
  • پاکستان

کرسٹا پائیک کے خوفناک جرم کے پیچھے اصل کہانی کیا تھی؟

بیوی نے باہر گھمانے نہ لے جانے پر شوہر سے طلاق مانگ لی

ایک ماہ کے شیر خوار کو کئی بار بیچ دیا گیا، والدین سمیت 7 افراد گرفتار

باپ کی لاش چار سال تک فریج میں کیوں رکھی؟ خاندان نے حیران کن وجہ بتادی

اداکار فیصل رحمان کا کہنا ہے کہ امیتابھ بچن اور ریکھا کا کوئی معاشقہ نہیں تھا یہ محض افواہیں تھیں۔

فیصل رحمان باصلاحیت پاکستانی ٹیلی ویژن اور فلمی اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ ایک ڈیجیٹل کری ایٹر بھی ہیں جو فلموں اور ڈراموں میں اپنے کئی مقبول کرداروں کے لیے جانے جاتے ہیں۔

انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز 14 سال کی عمر میں کیا اور بطور فلم اسٹار شہرت حاصل کی۔

مداحوں نے خاص طور پر بابرہ شریف کے ساتھ ان کی جوڑی کو بے حد پسند کیا ہے وہ کامیاب ڈراموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

حال ہی میں فیصل رحمان ‘سکون ڈیجیٹل’ کے پوڈ کاسٹ میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے بالی وڈ اداکاروں ریکھا اور امیتابھ بچن کے معاشقے کی حقیقت پر بات کی۔

یہ پڑھیں: عامر خان کی اداکاری نے مجھے کبھی متاثر نہیں کیا، فیصل رحمان

جب ان سے پوچھا گیا کہ فلم اسٹار بابرہ شریف کے ساتھ آپ کے معاشقے کے بارے میں آپ کا کیا کہنا ہے؟ جواب میں فیصل رحمان نے جواب دیا کہ اکٹھے کام کرنے والے اداکاروں کے درمیان معاشقوں کی خبریں اکثر بے بنیاد ہوتی ہیں، بابرہ کے ساتھ میرے معاشقے کے حوالے سے پھیلنے والی افواہیں سراسر جھوٹ تھیں۔

اداکار نے کہا کہ اصل بات یہ ہے کہ جب دو لوگ ساتھ کام کرتے ہیں تو لوگ خود بخود ان کی جوڑی بنا دیتے ہیں مثال کے طور پر لوگوں نے امیتابھ بچن اور ریکھا کے معاشقے کے بارے میں بہت قیاس آرائیاں کی ہیں لیکن یہ سب جھوٹ ہے، اس میں کوئی سچائی نہیں ہے یہ محض میڈیا کی پھیلائی ہوئی افواہیں ہیں۔

فیصل رحمان نے کہا کہ اگرچہ یہ زیادہ تر میرا اپنا تجزیہ ہے لیکن غالب امکان ہے کہ یہ سچ ہے کیونکہ انہوں نے خود انٹرویوز میں اس کی تردید کی ہے جہاں تک میری اور بابرہ کی بات ہے تو ہماری کیمسٹری بہت زبردست تھی اور وہ کیمسٹری اسکرین پر اتنی کامیاب رہی کہ لوگوں کو اس طرح سوچنے پر مجبور کر دیا۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے