آرم ریسلر نے بچی کے والد سے جان بوجھ کر ہار کر سب کے دل جیت لیے
2300 سال سے زائد قدیم ارسطو کا اسکول دریافت
ملازم نے 10 ہزار روپے کم تنخواہ دینے پر فیکٹری کو آگ لگادی
شیرخوار بیٹی کو اوون میں ڈالنے والی ماں کو سزا ہوگئی
نیویارک: فلم آئس پرنسس سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی معروف امریکی اداکارہ ہیڈن پنیٹیئر (Hayden Panettiere) کی موت کی وجہ سامنے آ گئی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 36 سالہ امریکی اداکارہ ہیڈن پنیٹیئر 16 اگست کو امریکی ریاست جنوبی کیرولائنا میں واقع اپنے گھر کے اندر مردہ حالت میں ملی تھیں۔
امریکی میڈیا نے بتایا کہ اسپتالوں سے باہر، تشدد، اچانک، غیر متوقع اور مشکوک اموات کی آزادانہ تحقیقات کرنے والے حکام کا کہنا ہے کہ اداکارہ کی موت فینٹانیل، 4-ANPP، الپرازولم، میتھوکاربامول اور کواٹیاپائن کے زہریلے اثرات کے سبب ہوئی ہے۔
یہ تمام چیزیں ادویات اور کیمیکلز ہیں (درد، نیند، دماغی امراض کی دوا)، جن میں سے کچھ عام بیماریوں کے علاج کے لیے استعمال ہوتی ہیں جبکہ کچھ انتہائی خطرناک اور جان لیوا منشیات ہیں۔
گرین وِل کاؤنٹی کورونر آفس کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ سے پتہ چلا ہے کہ اداکارہ کی موت کو حادثاتی قرار دیا گیا ہے۔
گرین وِل کاؤنٹی کورونر آفس کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ہیڈن پنیٹیئر کے جسم میں کئی ادویات کے زہریلے اثرات موجود تھے۔
پوسٹ مارٹم رپورٹ سے پتہ چلا ہے کہ اداکارہ کی موت ایک حادثہ تھی، چوٹ یا دیگر کسی چیز کے ایسے کوئی آثار نہیں ملے جس سے ان کی موت ہوئی ہو۔
فلم ویلکم کے اداکار مشتاق خان انتقال کر گئے
خیال رہے کہ ہیڈن پنیٹیئر امریکی ٹی وی سیریز کے علاوہ مختلف فلموں میں جاندار اداکاری سے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا چکی ہیں۔
