• اکتوبر 7, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 7, 2026 8:19 شام
  • پاکستان

خاتون کی جعلی افسر بن کر سیاستدان سے شادی، گھر کا صفایا کر کے فرار

برازیلین اسٹار فٹبالر ونیشیئس جونیئر اصلی نہیں بلکہ ہم شکل یا ’’کلون‘‘ ہیں؟

کراچی میں لڑکیاں ای بائیکس بھی تیار کرنے لگیں

ایک رات میں 1500 افراد غائب : آسیب زدہ گاؤں کا 200 سال پرانا خوفناک راز آج بھی زندہ

کیلیفورنیا (7 اکتوبر 2026): امریکا میں ایک ایسا مہلک وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے جو ممکنہ طور پر بچوں میں پولیو جیسی موذی بیماری کا سبب بن سکتا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ریاست کیلیفورنیا میں انٹرو وائرس ڈی 68 (EV-D68) نامی وائرس پالو آلٹو، ناپا، جنوب مشرقی سان فرانسسکو اور سان رافیل کے علاقوں میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ وائرس سانس کے ذریعے انسانی جسم میں جا کر نایاب صورتوں میں بچوں میں پولیو جیسی مہلک بیماری کا سبب بن سکتا ہے۔

اس وائرس سے متعلق اعداد و شمار شہری گندے پانی میں مختلف وائرسز کے آثار کی نگرانی کرنے والے ادارے وایسٹ واٹر اسکین نے جاری کیے ہیں۔

طبی ماہرین کے مطابق یہ وائرس عام طور پر موسمِ گرما کے اختتام اور خزاں کے آغاز میں زیادہ پھیلتا ہے۔ اس کی عام علامات نزلہ زکام جیسی ہوتی ہیں، جن میں کھانسی، سانس لینے میں دشواری اور سانس کے دوران سیٹی جیسی آواز شامل ہیں۔

امریکی سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن (سی ڈی سی) کے مطابق وائرس سے متاثرہ بچوں کو بخار بھی ہو سکتا ہے جبکہ بعض کیسز میں سانس لینے میں شدید دشواری یا نمونیا جیسی پیچیدگیاں پیدا ہو سکتی ہیں۔ اس کا زیادہ شکار شیر خوار، کم عمر اور نو عمر بچے ہو سکتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ انتہائی نایاب صورتوں میں ای وی-ڈی 68 ایکیوٹ فلیکسڈ مائیلائٹس (اے ایف ایم) کا سبب بھی بن سکتا ہے، جو کہ ایک غیر معمولی لیکن خطرناک اعصابی بیماری ہے اور زیادہ تر بچوں کو متاثر کرتی ہے۔

اے ایف ایم کی علامات عام طور پر ای وی-ڈی 68 کے انفیکشن کے کئی ہفتوں بعد ظاہر ہوتی ہیں۔ ماہرین والدین کو مشورہ دیتے ہیں کہ بچوں میں سانس کی شدید دشواری یا غیر معمولی اعصابی علامات ظاہر ہونے کی صورت میں فوری طبی مدد حاصل کریں۔

روس میں مہلک وبائی مرض ’’طاعون‘‘ پھیلنے کا خدشہ، مبینہ متاثرہ خاتون ہلاک

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے