• ستمبر 28, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 28, 2026 6:58 شام
  • پاکستان

ٹی وی اینکر براہِ راست نشریات کے دوران ’’اچانک غائب‘‘ ہو گئی!

دنیا میں پہلی بار ’’موٹے‘‘ بچوں کی تعداد ’’دُبلے‘‘ بچوں سے زیادہ ہو گئی!

برف کے بیچوں بیچ آتش فشاں پھٹ پڑا، حیرت انگیز ویڈیو

دنیا کا ویران جزیرہ جہاں 34 سال بعد پہلے بچے کی پیدائش نے سب کو حیران کر دیا

واشنگٹن: امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ہونے والی اہم ملاقات کے بعد امریکا اور چین نے ایک دوسرے کی 30 ارب ڈالر مالیت کی غیر حساس اشیا پر زیادہ سازگار محصولات عائد کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ تجارتی معاہدے کے تحت دونوں ممالک کی جانب سے بعض اشیا پر ٹیرف میں کمی یا رعایتی شرحیں متعارف کرانے کی سفارشات طے کی گئی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق امریکی مصنوعات میں زرعی اجناس، سمندری خوراک، لکڑی، کاسمیٹکس اور طبی آلات شامل ہیں، جبکہ چین سے آنے والی بعض صارفین کی مصنوعات بھی اس انتظام کا حصہ ہوں گی۔

رپورٹس کے مطابق چینی اور امریکی صدر نے مصنوعی ذہانت سے متعلق خطرات اور اس ٹیکنالوجی کے فوائد پر بات چیت کے لیے امریکا اور چین کے درمیان خصوصی مکالمے کا نظام قائم کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔

اس حوالے سے آئندہ اجلاس نومبر میں متوقع ہے، جبکہ مصنوعی ذہانت سے متعلق ہنگامی صورتحال کے لیے رابطے کا ایک الگ چینل بھی قائم کیا جائے گا۔

وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ چین 2027 اور 2028 میں ہر سال امریکا سے کم از کم ایک کروڑ میٹرک ٹن کوئلہ درآمد کرے گا۔ دونوں ممالک نے سرمایہ کاری اور تجارت سے متعلق دو طرفہ ادارہ جاتی رابطوں کو بھی آگے بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

ٹرمپ ایران کو تباہ کرنے کا خواب بس دیکھتے رہ جائیں گے: ایرانی صدر

رپورٹس کے مطابق امریکا اور چین کے درمیان تجارت سے متعلق حالیہ پیش رفت میں نایاب معدنیات اور دیگر اہم خام مال کی سپلائی سے متعلق امریکی تحفظات پر بات چیت جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے