• ستمبر 23, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 23, 2026 3:58 شام
  • پاکستان

افواج پاکستان اور پاک فضائیہ نے افغان طالبان رجیم کی عوامی مقامات کو نشانہ بنانے کی کوشش کو ناکام بنا دیا

آج صبح افغان طالبان رجیم کی جانب سے 8ڈرونز پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہوئے ، افواج پاکستان کے فعال اور مستعد ائیر ڈیفنس سسٹم نے تمام ڈرونز گرا دیے۔

سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ افواج پاکستان اور پاک فضائیہ کے شاہینوں نے افغان طالبان رجیم کی عوامی مقامات کو نشانہ بنانے کی بزدلانہ کوشش کو پیشہ ورانہ طریقے سے ناکام بنا دیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 4ڈرونز طورخم بارڈ سے ملحقہ علاقوں اور 4ڈرونز کوہاٹ سے متصل بارڈ کے پہاڑی علاقوں میں گرائے گئے، یہ دراندازی افغان طالبان رجیم کی جانب سے دہشت گردوں کی براہ راست معاونت اور سرپرستی کا مزید ایک اور ثبوت ہے۔

سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ کل رات افواج پاکستان نے کرم سیکٹر میں افغان طالبان رجیم کے متعدد مورچوں اور ٹھکانوں کو اشتعال انگیز فائرنگ کےجواب میں تباہ بھی کیا تھا، افواج پاکستان ہمہ وقت پاکستان اور عوام کے دفاع کیلئے تیار ہیں۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے