امریکا میں ’شارک‘ سڑکوں پر تیرنے لگیں
درخت کی ٹہنی گرنے سے زخمی شہری کو 8 کروڑ معاوضہ دینے کا حکم
بھارت میں کیا اب گدھے نرس کی ذمہ داریاں نبھائیں گے؟ نرسنگ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری
کیا دن رات کا دورانیہ ہمیشہ 24 گھنٹے ہی رہتا ہے؟ تحقیق میں نیا انکشاف
اسلام آباد : وزارت اطلاعات و نشریات نے نورستان میں لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنے کے افغان طالبان کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بیانات اندرونی جبر، اختلافات اور عدم استحکام سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہیں۔
وزارت اطلاعات و نشریات نے نام نہاد افغان وزیر برائے سرحدی امور اور طالبان حکومت کے دیگر ترجمانوں کی جانب سے نورستان میں ہونے والی لڑائی کو پاکستان سے منسوب کرنے کی کوشش کو محض خود ساختہ بیانیہ اور جھوٹ پر مبنی قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس طرح کے بیانات کا مقصد دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والی افغان طالبان حکومت کو درپیش سنگین داخلی جبر، اختلافات اور عدم استحکام سے دنیا کی توجہ ہٹانا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ حقیقت یہ ہے کہ افغان طالبان کی حکومت غیر نمائندہ ہے جو افغانستان کے عوام پر بزور طاقت مسلط ہے۔
وزارت اطلاعات نے بدھ کو سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا کہ اپنے داخلی مسائل کا ذمہ دار بیرونی عناصر کو ٹھہرانے اور پاکستان کے خلاف مسلسل بیان بازی پر مبنی یہ مضحکہ خیز بیانات دراصل اپنے مسائل سے نمٹنے میں مایوسی اور بے بسی کی عکاسی کرتے ہیں۔
بدقسمتی سے افغان طالبان دہشت گردی کی اپنی غیر اسلامی معاونت سے دانستہ طور پر غافل ہیں اور اپنے چند رہنماؤں کے ہوس اقتدار اور لالچ کی خاطر ہندوتوا ایجنڈے کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں۔
پیسے کے عوض ایجنسیوں کے آلہ کار بن کر خطے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کا یہ طرزِ عمل طالبان کو صرف اور صرف خود تباہی کی اس راہ پر گامزن کر رہا ہے جو وقار اور عزتِ نفس سے یکسر عاری ہے، سچ ہمیشہ جھوٹ پر غالب آتا ہے۔
