• ستمبر 29, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 29, 2026 2:23 شام
  • پاکستان

ایک ملک کے وزیراعظم پر موبائل فون چوری کا الزام، پارلیمنٹ نے استثنیٰ ختم کر دیا!

اہلیہ کے علاج کیلیے مسلسل جدوجہد، 81 سالہ شوہر کی ویڈیو نے سب کو رُلا دیا

پکوڑے کے اسٹال میں ’چٹنی‘ نہ ملنے پر لاتیں اور مُکے چل گئے، ویڈیو وائرل

جاپانی شخص کئی سالوں تک غیرآباد مکان کا کرایہ کیوں دیتا رہا؟؟

امریکی ریاست ٹیکساس سے اسپیس ایکس کے اسٹار شپ راکٹ نے جب خلا کی جانب اڑان بھری تو آسمان پر پھیلے دلکش رنگوں نے اس منظر کو کسی خوابناک کینوس میں بدل دیا۔

اسپیس ایکس کے اسٹار شپ راکٹ کی اڑان کے دوران آسمان پر سرخ، نارنجی اور نیلگوں روشنیوں کا حسین امتزاج ایک طلسماتی منظر پیش کرتا رہا جسے دیکھنے والے دیکھتے رہ گئے اور اس یادگار منظر کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا۔

اس تاریخی سفر کے دوران اسٹار شپ نے پہلی بار کامیابی کے ساتھ زمین کے مدار تک پہنچنے کا اہم سنگِ میل بھی عبور کر لیا۔ تاہم پرواز کے دوران تین مرکزی انجنوں میں سے ایک وقت سے پہلے بند ہو گیا، جس کی وجہ سے مشن کی کامیابی پر کچھ دیر کے لیے خدشات پیدا ہو گئے۔

انجینئرز نے فوری طور پر دیگر انجنوں کی مدد سے راکٹ کو مدار تک پہنچانے میں تو کامیابی حاصل کر لی، لیکن انجن میں پیش آنے والی خرابی کے باعث تقریباً 10 گھنٹے پر مشتمل طویل مشن کو محض تین گھنٹے بعد ہی ختم کرنا پڑا۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے