پولیس کی گرفتار افراد کو ٹیلر سوئفٹ کے گانے بار بار سنانے کی دھمکی
دریشم 3 نے بیٹے کو قاتل بنا دیا، 2000 کلومیٹر سفر طے کر کے باپ کو کیسے قتل کیا؟
ویڈیو: نوجوان نے بلندی سے گرنے والے بچے کو عین وقت پر بچا لیا
سی این جی بھروانے کے دوران کار میں زوردار دھماکا، فوٹیج جاری
تہران : ایران نے اپنی حدود میں غیر مجاز سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروس اسٹار لنک کی مبینہ سرگرمیوں پر ناروے کے سفیر کو طلب کر کے احتجاج ریکارڈ کروایا۔
تفصیلات کے مطابق ایران نے اپنی حدود میں اسپیس ایکس کی غیر مجاز سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروس اسٹار لنک کی مبینہ سرگرمیوں اور نشریات پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تہران میں تعینات ناروے کے سفیر کو وزارتِ خارجہ طلب کر کے باضابطہ احتجاجی مراسلہ حوالہ کردیا۔
ایرانی ذرائع ابلاغ نے بتایا کہ ایرانی وزارتِ خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل نے ناروے کے سفیر سے ملاقات کے دوران تحفظات کا اظہار کیا۔
ایرانی عہدیدار نے الزام عائد کیا کہ امریکا اور اسرائیل منظم انداز میں اسٹار لنک کو ایران کی خودمختاری اور داخلی معاملات میں مداخلت پسندانہ مقاصد کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔
ایران کا کہنا تھا کہ ناروے اقوامِ متحدہ کے عالمی مواصلاتی ادارے میں اسٹار لنک کی خدمات کے رجسٹرڈ ملک کی حیثیت سے اپنی بین الاقوامی اور قانونی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام رہا ہے۔
ایرانی وزارتِ خارجہ نے زور دیا کہ انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن یونین کے ریڈیو ضوابط بورڈ کے گزشتہ فیصلوں کے تحت ناروے پر قانونی طور پر لازم ہے کہ وہ ایرانی حدود میں اسٹار لنک کی بغیر اجازت چلنے والی نشریات اور سرگرمیوں کو روکنے کے لیے فوری اور ضروری اقدامات کرے۔
