• ستمبر 29, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 29, 2026 3:53 شام
  • پاکستان

اسکرینوں کے سامنے زیادہ وقت گزارنے سے بچوں پر ایسے ہی منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں جو والدین کے رویے اور قبل از وقت پیدائش سے مرتب ہوتے ہیں۔

یہ بات اس حوالے سے عالمی سطح پر ہونے والی اب تک کی سب سے بڑی طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

64 ممالک سے تعلق رکھنے والے 28 لاکھ سے زائد بچوں کے ڈیٹا پر مبنی تحقیق میں اسمارٹ فونز کے سامنے وقت گزارنے سے بچوں پر مرتب اثرات کا جائزہ لیا گیا۔

جرنل جاما پیڈیا ٹرکس میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ اس لت کے اثرات والدین کے رویوں اور قبل از وقت پیدائش سے زیادہ نہیں تو کم بھی نہیں ہوتے۔

کم عمری میں بچوں کے ہاتھوں میں اسمارٹ فونز دینے سے طویل المعیادبنیادوں پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

تحقیق کے مطابق اسمارٹ فونز پر گیمنگ، سوشل میڈیا اور اسٹریمنگ پر زیادہ وقت گزارنے سے تدریسی کامیابیاں گھٹ جاتی ہیں جبکہ زبان سیکھنے کے عمل میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔

ڈیٹا کا تجزیہ کرنے پر دریافت ہوا کہ اسکرینوں کے سامنے زیادہ وقت گزارنے والے بچوں کو جذباتی اور ذہنی صحت کے مسائل کا سامنا بھی ہوتا ہے۔

محققین نے بتایا کہ ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا کے زیادہ استعمال اور بچوں کی نشوونما کے مسائل کے درمیان تعلق موجود ہے۔

اسمارٹ فونز سے لے کر ٹیلیویژن تک ہر طرح کی اسکرینوں سے مرتب اثرات کا جائزہ تحقیق میں لیا گیا۔

محققین کے مطابق نتائج سے عندیہ ملتا ہے کہ اسکرین ٹائم بچوں پر متعدد اقسام کے منفی اثرات کا باعث بن سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ زیادہ اسکرین تائم تدریسی کارکردگی کو بدتر بناتا ہے جبکہ زبان سیکھنے کے مسائل بھی بڑھتے ہیں۔

جہاں تک ذہنی صحت کی بات ہے تو زیادہ وقت اسکرینوں کے سامنے گزارنے سے ڈپریشن اور انزائٹی کی علامات کا زیادہ سامنا ہوتا ہے جبکہ ذہنی صحت کے دیگر مسائل کا خطرہ بھی بڑھتا ہے۔

اس سے قبل اگست 2026 میں نیشنل یونیورسٹی آف سنگاپور کی ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ کم عمری میں بچوں کے ہاتھوں میں اسمارٹ فونز دینے سے طویل المعیاد بنیادوں پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں، ان کی سیکھنے کی صلاحیت، تفصیلات کو محفوظ رکھنے اور تدریسی سرگرمیاں متاثر ہوتی ہیں۔

اس تحقیق میں 502 بچوں کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا جو سنگاپور کے ایک سروے پروگرام کے دوران اکٹھا کیا گیا تھا۔

مختلف عمر کے بچوں میں اسکرین ٹائم سے نشوونما پر مرتب اثرات کا تجزیہ کیا گیا اور پھر دیکھا گیا کہ 9 سال کی عمر میں اسکولوں میں ان کی تدریسی کارکردگی کیسی تھی جبکہ ساڑھے 10 سال کی عمر میں یادداشت کتنی اچھی تھی۔

تحقیق میں دریافت ہوا کہ مخصوص عمر میں اسمارٹ فونز کے زیادہ استعمال سے تدریسی کارکردگی اور یادداشت دونوں پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ ایک سے 6 سال کی عمر کے دوران بچوں کے ہاتھوں میں اسمارٹ فونز دینے سے ان منفی اثرات کا خطرہ نمایاں حد تک بڑھ جاتا ہے۔

محققین کے مطابق ان کا مقصد یہ جاننا تھا کہ کس عمر میں اسمارٹ فونز کا استعمال بچوں کے لیے طویل المعیاد بنیادوں پر نقصان دہ ثابت ہوتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 6 سال کی عمر کے قریب بہت زیادہ اسکرینز کے استعمال سے مشاہدے کی صلاحیت پر بھی بدترین اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نتائج سے واضح ہوتا ہے کہ اسکول جانے کی عمر کے بچوں میں اسمارٹ فونز کے کم از کم استعمال کو یقینی بنانا بہت اہمیت رکھتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ اسمارٹ فونز کے سامنے وقت گزارنے کے باعث بچے کھیل کود، مطالعے، خاندان سے بات چیت اور ماحول سے جڑنے سے دور ہو جاتے ہیں، یہ سب سرگرمیاں سیکھنے میں مدد فراہم کرتی ہیں۔

اس تحقیق کے نتائج ورلڈ جرنل آف پیڈیاٹرکس میں شائع ہوئے۔

یادداشت کو بہتر بنانے میں مددگار آسان طریقہ

بے خوابی کے عارضے سے فالج کا خطرہ نمایاں حد تک بڑھ جاتا ہے، تحقیق

ہفتہ وار چھٹی سے صحت پر مرتب ہونیوالے حیرت انگیز اثر کا انکشاف

2 ایسی عادات جن سے آپ ذیابیطس جیسے دائمی مرض سے خود کو محفوظ رکھ سکتے ہیں

روزمرہ کے کاموں میں مشکلات کا سامنا کرنیوالے افراد میں جلد موت کا خطرہ بڑھتا ہے، تحقیق

ڈپریشن جیسے مرض کا شکار بنانے والی عام عادات

بلڈ شوگر جیسے مسئلے سے بچنے کا آسان ترین طریقہ

ذیابیطس ٹائپ 2 کے مریضوں میں کینسر سے متاثر ہونیکا خطرہ بڑھنے کا انکشاف

جوان افراد میں فالج جیسا جان لیوا مرض زیادہ عام ہوتا جا رہا ہے، تحقیق

وہ عام غذا جس کو زیادہ کھانا متعدد دائمی امراض اور موت کا خطرہ بڑھاتا ہے

ٹوائلٹ فلش کرنے کا یہ اثر جانتے ہیں؟

امراض قلب کی حیرت انگیز علامت جو جسم پر ظاہر ہوتی ہے

تازہ ترین

• 5 منٹ پہلے اسمارٹ فونز کے ساتھ زیادہ وقت گزارنے سے بچوں پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟

• 14 منٹ پہلے لانگ مارچ فوری ملتوی کیا جائے، شوکت یوسفزئی نے پارٹی چیئرمین کو خط لکھ دیا

لانگ مارچ فوری ملتوی کیا جائے، شوکت یوسفزئی نے پارٹی چیئرمین کو خط لکھ دیا

• 39 منٹ پہلے بدین: شہریوں کو مالی فائدے کا لالچ دیکر بینک اکاؤنٹس کھلوانے والا گروہ بے نقاب، 3 ملزم گرفتار

بدین: شہریوں کو مالی فائدے کا لالچ دیکر بینک اکاؤنٹس کھلوانے والا گروہ بے نقاب، 3 ملزم گرفتار

• 47 منٹ پہلے اے آئی گاڈ فادر قرار دیے جانے والے سائنسدانوں کا اس ٹیکنالوجی کے حوالے سے نیا انتباہ

اے آئی گاڈ فادر قرار دیے جانے والے سائنسدانوں کا اس ٹیکنالوجی کے حوالے سے نیا انتباہ

• 1 گھنٹے پہلے 'جو گھر پہلے ہی ٹوٹ چکا اسے اور کیا توڑنا'، گووندا کی اہلیہ کے بیان پر گرل فرینڈ کا ردعمل

'جو گھر پہلے ہی ٹوٹ چکا اسے اور کیا توڑنا'، گووندا کی اہلیہ کے بیان پر گرل فرینڈ کا ردعمل

• 2 گھنٹے پہلے رضوان کا این سی سی آئی اے کو دوسرا خط، موبائل فون واپس کرنے اور انکوائری کی وجوہات بتانے کا مطالبہ

رضوان کا این سی سی آئی اے کو دوسرا خط، موبائل فون واپس کرنے اور انکوائری کی وجوہات بتانے کا مطالبہ

• 2 گھنٹے پہلے سکیورٹی خدشات، پنجاب میں آؤٹ ڈور ڈرون اڑانے پر پابندی عائد

سکیورٹی خدشات، پنجاب میں آؤٹ ڈور ڈرون اڑانے پر پابندی عائد

• 2 گھنٹے پہلے اے آئی چیٹ بوٹ نے قتل کیلئے مدد لینے والے 2 نوجوانوں کو گرفتار کروا دیا

اے آئی چیٹ بوٹ نے قتل کیلئے مدد لینے والے 2 نوجوانوں کو گرفتار کروا دیا

ماخذ: Geo News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے