امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے 20 ستمبر کو چاروں اطراف سے لوگ جمع ہونا شروع ہوں گے، ہم ہاتھ لگانے نہیں ریلیف لینے آرہے ہیں، ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے کہ لیوی ختم کرو۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا اس وقت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سےعوام عذاب میں مبتلا ہیں، لیکن حکومت عوام کو کوئی ریلیف دینے کو تیار نہیں، جماعت اسلامی کے احتجاج کا مذاق اڑانے والے بھی اب حکومتی ظلم پر سنجیدہ ہوگئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا سفید پوش طبقہ بالکل مار دیا گیا ہے، 20 ستمبر کو کراچی سے ٹرین مارچ ہوگا، اسلام آباد کے چاروں اطراف سے لوگ آنا شروع ہو جائیں گے، 23 اور 24 ستمبر کو ہم اسلام آباد پہنچ جائیں گے، ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے کہ لیوی ختم کرو، ہم ہاتھ لگانے نہیں ریلیف لینے آرہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کے ایشوز ان بڑی پارٹیوں کے ایشوز نہیں ہیں، پاکستان کے عوام کے خلاف بڑی سیاسی جماعتوں، اسٹیبلشمنٹ اور بیوروکریسی کا اتحاد ہے، حکومت کو اجازت نامے کے لیے لکھ دیا ہے، حکومت نے مذاکرات میں سب کچھ مانا بھی مگر عمل کچھ نہیں کیا جا رہا ہے، حکومت نے 26 ارب روپے کی چھینک مار دی ہے۔
حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا حکومت نے بغیر کسی ورکنگ کے ریلیف پیکج کا اعلان کردیا، حکومت کا وتیرہ ہے کہ عوام کو ریلیف خیرات کے طور پر دو، حق نہ دو، لوگ کہاں کہاں پر یہ بھتے دیتے رہیں، ہم راستے بند نہیں کریں گے، 20 ستمبر کو یہاں کچھ نہیں ہوگا۔
ان کا کہنا تھا ایم ڈی کیٹ کےء طلبا کے لیے واضح پیغام ہے کہ ہم چاہتے ہیں ان کا ٹیسٹ ہو، کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی۔
مکہ پر ہونے والے ڈرون حملے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ مکہ المکرمہ اور مدینہ منورہ ہمارے ایمان کا حصہ ہیں، مکہ پر حملہ قابل مذمت ہے۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا جب آئی ایم ایف جاگیر داروں پر ٹیکس لگانے کا کہتا ہے تو یہ غریب کسانوں پر ٹیکس لگاتے ہیں، تنخواہ دار طبقے سے 700 ارب روپے سے زائد ٹیکس لیا گیا ہے، جماعت اسلامی نے سود کم کرنے سمیت 6 نکات پیش کیے تھے، آئین میں سود ختم کرنے کا کہہ کر سود کو جاری رکھنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں، سود کو پہلے مرحلے پر 9 فیصد تک لایا جائے، اگر یہ تین فیصد سود کم کر دیں تو لیوی لگانے کی ضرورت ہی نہیں رہے گی، ایک فیصد سود کم کرنے سے 594 ارب روپے کی بچت ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت جو پیکج دے رہی ہے وہ بھی ناکافی ہے، اکثریت کو سبسٹڈی نہیں مل رہی، لیوی کم کرتے تو سب کو ریلیف مل جاتا۔
ان کا کہنا تھا امریکا ایران جنگ کے شروع ہونے پر پیٹرولیم قیمتیں بڑھ گئیں، بھارت، بنگلا دیش چین میں ریفائرنریز سے بات کرکے لوگوں کو ریلیف پہنچایا گیا، ہماری حکومت نے ٹارگٹ سے بھی زیادہ لیوی اکٹھی کرلی، حکومت نے مشکل حالات میں بھی لوگوں کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا، ٹیکس جمع کرنے والے ادارے ایف بی آر نے 1300 ارب روپے کم ٹیکس جمع کیا۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکومت نے اپنی عیاشیاں کم نہیں کیں، ڈیزل معاشی پہیہ چلاتا ہے اس میں کوئی ریلیف نہیں دیا گیا، حکومت نے مجرمانہ کام یہ کیا کہ جب عالمی مارکیٹ میں تیل منہگا تھا انہوں نے مزید کمانا شروع کردیا، اس کا سارا کا سارا اثر پاکستان کی صنعت اورعوام پر پڑا، تیل کی قیمت جو عالمی مارکیٹ میں کم ہوئی اسے پاکستان میں کم نہیں کیا، چھوٹی گاڑیاں زیادہ تر مڈل کلاس لوگ استعمال کرتے ہیں۔
لودھراں: نجی اسکول کی لیب میں تیزاب کی بوتل ٹوٹنے سے 14 بچے زخمی
کوہاٹ: پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، درجنوں زخمی
کسی جماعت کو راستے بند کرنے کا قانونی حق نہیں، پی ٹی آئی لانگ مارچ کیخلاف درخواست کا تفصیلی فیصلہ جاری
لاہور: جنرل اسپتال کے ایمرجنسی لیبر روم سے جعلی ڈاکٹر گرفتار
کونسا پلانٹ کتنے روپے فی یونٹ بجلی پیدا کر رہا ہے؟ سینیٹ میں پیش تفصیلات سامنے آگئیں
ملتان: مریم نواز نے کینسر سینٹر کا افتتاح کردیا، بذریعہ کوآبلیشن مشین کینسر سے صحتیاب ہونیوالی خاتون رو پڑی
میر رضا کیس: جوڈیشل کمیشن کا سینئر پولیس افسران کی طلبی کے بجائے تحریری جواب لینےکا فیصلہ
کیا 10 روپے کا نوٹ اب نہیں چلے گا؟ اسٹیٹ بینک نے وضاحت کردی
اگر آپ کے پاس بہت سے راز ہیں تو میر رضا کے اہلخانہ کے سوالات کے جواب دیں، کمیشن کی مقتول کے پارٹنر کو ہدایت
سندھ کابینہ کا کاشت کاروں کو سبسڈی دینے کا فیصلہ ، 4 ہزار روپے فی ایکڑ امداد کا اعلان
سعودی عرب کا دفاع کرنےکیلئے پاکستان کسی بھی حد تک جائےگا، ڈی جی آئی ایس پی آر
'فیول سبسڈی اسکیم پر اعتراض نہیں'، حکومت اور پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن کے مذاکرات کامیاب
تازہ ترین
• 1 منٹ پہلے اسلام آباد ہاتھ لگانے نہیں ریلیف لینے آرہے ہیں، ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے کہ لیوی ختم کرو: امیر جماعت اسلامی
• 22 منٹ پہلے لودھراں: نجی اسکول کی لیب میں تیزاب کی بوتل ٹوٹنے سے 14 بچے زخمی
• 26 منٹ پہلے ویڈیو: امریکا میں تربیتی مشق کے دوران ایف 16 طیارہ گر کر تباہ
ویڈیو: امریکا میں تربیتی مشق کے دوران ایف 16 طیارہ گر کر تباہ
• 56 منٹ پہلے کوہاٹ: پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، درجنوں زخمی
• 58 منٹ پہلے وہ نیا فون جسے خریدنے کیلئے دنیا کے مختلف شہروں میں لمبی قطاریں لگ گئیں
وہ نیا فون جسے خریدنے کیلئے دنیا کے مختلف شہروں میں لمبی قطاریں لگ گئیں
• 1 گھنٹے پہلے کسی جماعت کو راستے بند کرنے کا قانونی حق نہیں، پی ٹی آئی لانگ مارچ کیخلاف درخواست کا تفصیلی فیصلہ جاری
• 2 گھنٹے پہلے لاہور: جنرل اسپتال کے ایمرجنسی لیبر روم سے جعلی ڈاکٹر گرفتار
• 2 گھنٹے پہلے ٹک ٹاک میں چند نئے فیچرز کا اضافہ
