• اکتوبر 5, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 5, 2026 6:37 صبح
  • پاکستان

میری بیوی بچے کہاں ہیں؟ ڈیڑھ سالہ ٹیٹو سنگھ کی کہانی کا اصل راز کیا ہے؟

دکاندار نے تین دن میں موبائل ٹھیک نہ کیا تو شہری تلوار لے کر پہنچ گیا

کرسٹا پائیک کے خوفناک جرم کے پیچھے اصل کہانی کیا تھی؟

بیوی نے باہر گھمانے نہ لے جانے پر شوہر سے طلاق مانگ لی

کراچی: صومالیہ میں قزاقوں کی فائرنگ سے جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں اور 4 زخمیوں کو ایتھوپیا سے کراچی روانہ کر دیا گیا ہے۔

ایتھوپیا کے ادیس ابابا ایئرپورٹ پر ’ایم ٹی آنر 25‘ کے زخمی پاکستانی عملے کی روانگی کے مناظر اے آر وائی پر دکھائی گئے، چاروں پاکستانی وطن واپسی پر بے حد خوش دکھائی دیے۔

اے آر وائی نیوز کے سینئر صحافی محمد صلاح الدین کے مطابق ایتھوپین ایئرلائنز کی پرواز ET-694 آج شام 4:40 بجے پاکستان کے مقامی وقت کے مطابق کراچی پہنچے گی۔

امین بن شمس نے کہا ’’ہمارے ساتھ بہت اچھا تعاون کیا گیا، ہم بہت خوش ہیں کہ واپس صحیح سلامت وطن جا رہے ہیں۔‘‘ ایئرپورٹ پر سامنے آنے والی ویڈیو میں 2 پاکستانی وھیل چیئر پر بھی دکھائی دیتے ہیں۔

صومالیہ میں گاروے اسپتال سے ڈسچارج پاکستانیوں کی پہلی ویڈیو

زخمیوں میں عثمان غنی، عقیل خان، امین بن شمس اور یاسر خان شامل ہیں، زخمیوں نے حکومت کی مدد کا شکریہ ادا کیا۔ رفیع اللہ، سید کاشف عمر اور محمود احمد کی میتیں بھی روانہ کی گئی ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایتھوپیا میں پاکستانی سفیر عاطف عزیز اور جبوتی میں پاکستانی سفیر اقصیٰ نواز نے زخمی عملے کو روانہ کیا، زخمی عملے کے ارکان اور 3 میتیں ایتھوپین ایئرلائنز کی پرواز سے آج کراچی پہنچ رہی ہیں۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے