• ستمبر 11, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 11, 2026 1:49 شام
  • پاکستان

اسلام آباد میں محبت کی یادگار، صوبیہ محل کی دلچسپ داستان

سو سال تک نظروں سے اوجھل مینڈک کی نئی نسل

چور کا خوف، شہری اپنی گاڑی چھت پر لے گیا، ویڈیو وائرل

دوران پرواز مسافر کو ہنگامہ کرنا مہنگا پڑ گیا

تہران: پاسداران انقلاب بحریہ کی جانب سے آبنائے ہرمز کے داخلی راستے پر امریکی فوج کی کشتی کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

ایرانی میڈیا کی جانب سے جاری ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انسان کی مدد کے بغیر چلائی جانیوالی کشتی کا ایک حصہ تباہ ہوچکا ہے۔

رپورٹس کے مطابق امریکی فوج کی کشتی کا شناختی نمبر 5838 ہے اور اس کا نام سیل ڈرون ہے۔

پاسدارانِ انقلاب کے مطابق آبنائے ہرمز بند اور ان کے کنٹرول میں ہے، آبی گزرگاہ میں دشمن کی کسی بھی قسم کی موجودگی کو بخشا نہیں جائے گا۔

دوسری جانب برطانوی میری ٹائم ایجنسی کا کہنا ہے کہ خلیج عمان میں 2 بحری جہازوں کو نامعلوم پروجیکٹائل لگنے کی اطلاع ہے، جس کے نتیجے میں ایک بحری جہاز میں آگ لگ گئی۔

برطانوی میری ٹائم ایجنسی نے کہا ہے کہ 4 نامعلوم پروجیکٹائلز کو 2 بحری جہازوں سے ٹکراتے دیکھا گیا۔

دوسرے جہازکی صورتحال فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی، واقعے کی وجوہات اور حملہ آوروں سے متعلق معلومات سامنے نہیں آئیں۔

خطے میں کشیدگی، خام تیل کی قیمت 108 ڈالرز فی بیرل سے تجاوز کر گئی

رپورٹس کے مطابق واقعہ عمان کے علاقے خصب سے 4 ناٹیکل میل مغرب میں پیش آیا۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے