• ستمبر 17, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 17, 2026 6:04 شام
  • پاکستان

’’125 سال سے مسلسل روشن دنیا کا واحد بلب‘‘

اے آئی کو چکما دینے والی شرٹ : حیرت انگیز ایجاد

جب ملازمہ کے سیب کھاتے ہی صدیوں پرانے نایاب ہیرے کی چوری پکڑی گئی

یہ شخص ’عورت‘ کیوں بن گیا؟ شاطرانہ چال!

لندن: دنیا کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے نئے آئی فون 18 پرو کے کیمرے میں ایک ایسا نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس کا مقصد مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے تیار یا تبدیل کی گئی تصاویر کے بڑھتے ہوئے مسئلے پر قابو پانا ہے۔

کمپنی کے مطابق ایپل ریفرنس امیج کے ذریعے صارفین آئی فون کیمرے سے لی گئی تصویر کا غیر ترمیم شدہ اور قابلِ تصدیق ورژن محفوظ کر سکیں گے۔

رپورٹس کے مطابق فوٹوگرافرز اس فیچر کی مدد سے یہ ثابت کرنے کے قابل ہوں گے کہ تصویر میں دکھایا گیا منظر واقعی کیمرے کے سامنے موجود تھا۔

ایپل کے مطابق مصنوعی ذہانت کے ذریعے تصاویر میں تبدیلی اور جعلی تصاویر بنانا آسان ہونے کے باعث آن لائن بصری مواد پر اعتماد ایک بڑا مسئلہ بن کر سامنے آیا ہے۔

’سام سنگ‘ کے سستے فون نے سب کو حیران کردیا

ٹیکنالوجی کمپنی کی جانب سے متعارف کرائے اس نئے فیچر کے ذریعے کمپنی تصاویر کی اصلیت کی تصدیق کے لیے ایک اضافی راستہ فراہم کرنا چاہتی ہے جبکہ آئی فون میں پہلے سے موجود کلین اپ جیسے ٹولز تصاویر میں موجود اشیا کو تبدیل یا ہٹانے کی سہولت فراہم کرتے ہیں۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے