• ستمبر 17, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 17, 2026 10:53 شام
  • پاکستان

’’125 سال سے مسلسل روشن دنیا کا واحد بلب‘‘

اے آئی کو چکما دینے والی شرٹ : حیرت انگیز ایجاد

جب ملازمہ کے سیب کھاتے ہی صدیوں پرانے نایاب ہیرے کی چوری پکڑی گئی

یہ شخص ’عورت‘ کیوں بن گیا؟ شاطرانہ چال!

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو یورو بانڈ کی رقم موصول ہونے پر زرمبادلہ کے ذخائر میں ریکارڈ اضافہ ہو گیا۔

ترجمان مرکزی بینک کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر 26 ارب 79کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئے۔ ایک ہفتے میں اسٹیٹ بینک ذخائر3 ارب 6 کروڑ ڈالر بڑھ گئے۔

ترجمان نے بتایا کہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر 21 ارب 38 کروڑ 90 لاکھ ڈالر ہو گئے جب کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 5ارب 40کروڑ 22 لاکھ ڈالر ہو گئے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ زرمبادلہ ذخائر میں اضافے کی بڑی وجہ یورو بانڈ کی رقم وصولی ہے۔

پاکستان نے 3 ارب ڈالر کے یورو بانڈ جاری کر دیے، وزارت خزانہ

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے 3ارب ڈالر کے یورو بانڈز کو پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی بانڈ ٹرانزیکشن قرار دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ یوروبانڈ کا اجرا عالمی ریٹنگ ایجنسیوں کی جانب سے پاکستان پر اعتماد کا مظہر ہے، جبکہ اپریل 2025 سے پاکستان کی ریٹنگ میں تین مرتبہ بہتری آئی ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ایشیا، مشرق وسطیٰ، یورپ اور امریکا کے سرمایہ کاروں نے یوروبانڈ میں دلچسپی ظاہر کی، جو پاکستانی معیشت پر عالمی سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی کا ثبوت ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ عالمی سرمایہ کاروں کا اعتماد صرف موجودہ صورتحال نہیں بلکہ پاکستان کے مستقبل پر بھی ہے۔ 5.5 سال اور 10 سال کی مدت کے یوروبانڈز کے لیے بہتر قیمت حاصل ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 3 ارب ڈالر کے یوروبانڈ کا اجرا کوئی عارضی یا اچانک فیصلہ نہیں بلکہ معاشی اصلاحات اور عالمی سرمایہ کاروں کے اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے