• ستمبر 26, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 26, 2026 11:38 صبح
  • پاکستان

آنکھوں کی بیماری کا علاج، نئی دوا امید کی کرن

بدنام زمانہ گینگسٹر کو شادی کیلیے 12 گھنٹے کی رہائی مل گئی

آرم ریسلر نے بچی کے والد سے جان بوجھ کر ہار کر سب کے دل جیت لیے

2300 سال سے زائد قدیم ارسطو کا اسکول دریافت

تہران: ایران نے جمعے کے روز خبردار کیا ہے کہ اگر ایرانی فضائی کمپنیوں کو پروازوں اور ایئرپورٹس کی خدمات تک رسائی سے محروم رکھا جاتا رہا تو پورے خطے میں فضائی سفر متاثر ہو سکتا ہے۔

ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے ایک سینئر مشیر محمد مخبر نے امریکی سوشل میڈیا کمپنی ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ہماری پروازیں بند کی گئیں تو خطے میں کوئی جہاز نہیں اُڑنے دیں گے۔

مشیر نے واضح دھمکی دیتے ہوئے کہا اگر ایران کو پروازوں اور ایئرپورٹ سہولیات سے محروم کیا گیا تو خطے کے دیگر ممالک بھی فضائی آپریشن کے لیے محفوظ نہیں رہیں گے، خطے میں پروازیں یا تو سب کے لیے کھلی ہوں گی یا کسی کے لیے نہیں ہوں گی۔

انھوں نے مزید کہا کہ امریکا کے ساتھ مل کر ایران کے خلاف دشمنانہ پالیسیوں پر عمل کرنے والے ممالک کا رویہ ایرانی عوام کبھی نہیں بھولیں گے، خطے میں فضائی سفر کے حوالے سے کسی بھی امتیازی اقدام کو قبول نہیں کیا جائے گا۔

ٹرمپ نے ایران کی 7 روزہ جنگ بندی کی تجویز مسترد کر دی

واضح رہے کہ تہران کی بین الاقوامی فضائی سرگرمیوں کو ہدف بنانے والی امریکی پابندیوں کے باعث اس ہفتے ایرانی ایئر لائنز پر عائد پابندیوں میں مزید توسیع کر دی گئی ہے، جس کی وجہ سے گزشتہ روز عراق کے نجف ایئرپورٹ سے ایران آنے اور جانے والی تمام پروازیں معطل کر دی گئیں تھیں۔

متحدہ عرب امارات نے بھی جمعرات کو ایرانی فضائی کمپنیوں کی ایران آنے اور جانے والی پروازیں تاحکمِ ثانی معطل کر دی تھیں۔ یو اے ای کی جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اس فیصلے کی وجہ ایرانی ایئر لائنز پر عائد امریکی پابندیوں کو قرار دیا۔

امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے اس ہفتے کہا تھا کہ نئی پابندیوں کے تحت 23 ستمبر سے دنیا بھر میں ایرانی فضائی کمپنیوں کی سرگرمیاں مکمل طور پر رک جائیں گی۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے