• ستمبر 27, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 27, 2026 8:52 شام
  • پاکستان

ہفتہ وار تعطیل پورے ہفتے کے باقی دنوں کے مقابلے میں ہر طرح سے مختلف ہوتی ہے۔

چھٹی کے دن نیند کے معمولات، سماجی میل اور سب کچھ تبدیل ہو جاتا ہے۔

اب ایک نئی تحقیق میں یہ دیکھا گیا کہ ہفتہ وار تعطیل کے موقع پر غذائی عادات میں تبدیلی سے صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

جرنل کمیونیکیشنز میڈیسن میں شائع تحقیق میں دیکھا گیا تھا کہ ہفتہ وار تعطیل کے موقع پر معمولات میں آنے والی تبدیلیوں سے صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

آپ خود کو اس بیماری سے آسانی سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔

اس تحقیق میں ایک لاکھ 4 ہزار سے زائد افراد کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا۔

تحقیق میں دیکھا گیا کہ غذائی عادات اور امراض قلب کے درمیان کیا تعلق موجود ہے اور ان افراد کی صحت کا جائزہ 8 سال سے زائد عرصے تک لیا گیا۔

تحقیق میں خواتین کے ڈیٹا میں تو کوئی فرق نظر نہیں آیا مگر مردوں میں یہ فرق زیادہ نمایاں تھا۔

تحقیق کے مطابق ہفتہ وار تعطیل کے موقع پر کھانے کے وقت میں تبدیلی سے مردوں میں امراض قلب کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

عمر بڑھنے کے ساتھ روزمرہ کے کام کرنے کی صلاحیت گھٹ جانے سے قبل از وقت موت کا خطرہ بڑھتا ہے۔

محققین نے بتایا کہ نتائج سے عندیہ ملتا ہے کہ ہفتہ وار تعطیل اور ہفتے کے عام دنوں کے دوران کھانے کے وقت کا معمول امراض قلب کے حوالے سے کردار ادا کرتا ہے، نیند کے مناسب دورانیے اور غذائی معیار کے باوجود یہ خطرہ برقرار رہتا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ابھی نتائج کو ٹھوس قرار نہیں جاسکتا اور مزید تحقیقی کام کیا جا رہا ہے، مگر تصدیق ہونے پر کھانے کے وقت کا یکساں معمول امراض قلب کے خطرے میں کمی لانے میں مدد فراہم کرسکے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہفتے کے عام دنوں اور چھٹی کے دن کے کھانے کے وقت میں نمایاں فرق مردوں میں امراض قلب کا خطرہ 14 سے 21 فیصد تک بڑھا دیتا ہے۔

محققین کے مطابق یہ تعلق تمام تر عناصر کو مدنظر رکھنے کے باوجود دریافت ہوا۔

ہائی بلڈ شوگر کے شکار ایسے افراد کے لیے عموماً prediabetes کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ عہد میں چھٹی کے دن غذائی معمولات میں تبدیلیاں عام ہوچکی ہیں اور اس سے جسم کی اندرونی گھڑی کے افعال متاثر ہوتے ہیں جبکہ جسم بشمول دل پر تناؤ بڑھتا ہے۔

ان کے مطابق اس سے پہلے یہ بھی ثابت ہوچکا ہے کہ نیند کا یکساں معمول مختلف امراض کا خطرہ کم کرتا ہے جبکہ اب دریافت ہوا ہے کہ کھانے کے معمولات کو برقرار رکھنا بھی امراض قلب کا خطرہ کم کرنے کے لیے ضروری ہے۔

2 ایسی عادات جن سے آپ ذیابیطس جیسے دائمی مرض سے خود کو محفوظ رکھ سکتے ہیں

روزمرہ کے کاموں میں مشکلات کا سامنا کرنیوالے افراد میں جلد موت کا خطرہ بڑھتا ہے، تحقیق

ڈپریشن جیسے مرض کا شکار بنانے والی عام عادات

بلڈ شوگر جیسے مسئلے سے بچنے کا آسان ترین طریقہ

ذیابیطس ٹائپ 2 کے مریضوں میں کینسر سے متاثر ہونیکا خطرہ بڑھنے کا انکشاف

جوان افراد میں فالج جیسا جان لیوا مرض زیادہ عام ہوتا جا رہا ہے، تحقیق

وہ عام غذا جس کو زیادہ کھانا متعدد دائمی امراض اور موت کا خطرہ بڑھاتا ہے

ٹوائلٹ فلش کرنے کا یہ اثر جانتے ہیں؟

امراض قلب کی حیرت انگیز علامت جو جسم پر ظاہر ہوتی ہے

کافی کی مہک کو سونگھنے سے مزاج خوشگوار اور تناؤ گھٹ جاتا ہے، تحقیق

نزلہ زکام سے خود کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں؟ تو اس آسان عادت کو آج ہی اپنالیں

خواب دیکھنے سے صحت پر مرتب ہونے والے حیرت انگیز اثر کا انکشاف

تازہ ترین

• 5 منٹ پہلے شمالی کوریا ڈرونز اور میزائلوں کے امتزاج سے 'سوارم حملوں' کی مشقیں کررہا ہے: امریکی اخبار

شمالی کوریا ڈرونز اور میزائلوں کے امتزاج سے 'سوارم حملوں' کی مشقیں کررہا ہے: امریکی اخبار

• 9 منٹ پہلے ہفتہ وار چھٹی سے صحت پر مرتب ہونیوالے حیرت انگیز اثر کا انکشاف

• 53 منٹ پہلے 2 ایسی عادات جن سے آپ ذیابیطس جیسے دائمی مرض سے خود کو محفوظ رکھ سکتے ہیں

• 1 گھنٹے پہلے خیبرپختونخوا کے عوام کو اعتماد میں لیے بغیر امن کا قیام ناممکن ہے: وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی

خیبرپختونخوا کے عوام کو اعتماد میں لیے بغیر امن کا قیام ناممکن ہے: وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی

• 1 گھنٹے پہلے پی ٹی آئی لانگ مارچ ایک ہفتے تک مؤخر کیے جانےکے بعد خیبر پختونخوا سے اسلام آباد آنیوالے راستےکھل گئے

پی ٹی آئی لانگ مارچ ایک ہفتے تک مؤخر کیے جانےکے بعد خیبر پختونخوا سے اسلام آباد آنیوالے راستےکھل گئے

• 2 گھنٹے پہلے اس تصویر میں چھپی گاڑی کو تلاش کرسکتے ہیں؟

اس تصویر میں چھپی گاڑی کو تلاش کرسکتے ہیں؟

• 2 گھنٹے پہلے پاکستان نے نورستان میں مبینہ تشدد سے متعلق افغان طالبان رجیم کے الزامات مسترد کردیے

پاکستان نے نورستان میں مبینہ تشدد سے متعلق افغان طالبان رجیم کے الزامات مسترد کردیے

• 2 گھنٹے پہلے ملتان ائیرپورٹ پر ایف آئی اےکی کارروائی، عمرہ ویزےکی آڑ میں خاتون کو مبینہ جنسی استحصال کیلئے سعودیہ بھیجنےکی کوشش ناکام

ملتان ائیرپورٹ پر ایف آئی اےکی کارروائی، عمرہ ویزےکی آڑ میں خاتون کو مبینہ جنسی استحصال کیلئے سعودیہ بھیجنےکی کوشش ناکام

ماخذ: Geo News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے