کراچی: اپنی گاڑی یا ذاتی گھر کے خواب رکھنے والے شہر کے متوسط طبقے کے سیکڑوں افراد کو سوشل میڈیا کے ذریعے بیوقوف بناکر لوٹا جارہا ہے۔
ایسے 10 شہریوں کی تفصیلات جیو نیوز کے نمائندے کو موصول ہوئی ہیں، گزری تھانے میں مقدمہ درج کرانے والے سید طحہٰ نواز نے بتایا کہ اپنی گاڑی لینا ان کا خواب تھا، ایک پرکشش اشتہار دیکھ کر وہ ڈیفنس میں قائم کمپنی کے دفتر پہنچے، مرضی کی پرانی گاڑی کی تفصیلات لے کر انہیں 20 فیصد ڈاؤن پیمنٹ پر گاڑی کا جھانسہ دیا گیا۔
بتائی گئی فرضی قیمت کا 20 فیصد وصول کرکے اسٹیمپ پیپرز پر ایگریمنٹ سائن کرایا گیا، 2 گارنٹرز بھی لیے گئے، 6 دن میں کیس کی منظوری اور گاڑی دینے کا جھانسہ دیا گیا، 5 دن بعد گارنٹر کے ڈیفالٹر ہونے اور کیس ریفنڈ میں بھیجنے کا میسیج کردیا گیا، وہ اس دفتر پہنچے تو مبہم ایگریمنٹ کی شق دکھائی کہ ان کا کیس ریفنڈ میں چلا گیا ہے اور رقم 3 ماہ بعد ادا کی جائے گی جس کے بعد وہ مہینوں چکر کاٹتے رہے مگر ان کی نہیں ملی۔
• فیصل آباد: آن لائن فراڈ کے ذریعے 4 ہزار شہریوں کو لوٹنے والے 2 ملزمان گرفتار
• کراچی: این سی سی آئی اےکا کال سینٹر پر چھاپہ، غیر ملکیوں سے فراڈ میں ملوث 6 ملزمان گرفتار
اس پر سید طحہٰ نے گزری تھانے میں مقدمہ درج کرایا کچھ معصوم لڑکے لڑکیاں گرفتار کیے گئے جنہیں پولیس نے معصوم کہہ کر چھوڑ دیا جب کہ کچھ نے ضمانتیں کرالیں اور پھر کچھ عرصے بعد انہوں نے گلشن اقبال فیڈرل بی ایریا اور دیگر علاقوں میں دفاتر کھول کر ایسے ہی سوشل میڈیا اشتہارات کے ذریعے دیگر لوگوں کو بیوقوف بنانا شروع کردیا ہے۔
لٹنے والے ایسے متعدد شہریوں کی تفصیلات جیو نیوز کے نمائندے کو موصول ہوئی ہیں جن میں سمیر سے ساڑھے 4 لاکھ، عبدالمعین 4 لاکھ، راشد 2 لاکھ 15 ہزار، چنگیز 1 لاکھ 20 ہزار، جمشید علی ساڑھے 3 لاکھ، فوزیہ جہاں ساڑھے 3 لاکھ، فصیح 1 لاکھ 60 ہزار، بلال 2 لاکھ 70 ہزار، ونیش ساڑھے 5 لاکھ، عدنان اقبال 1 لاکھ 30 ہزار اور عمران سے 6 لاکھ 40 ہزار روپے کا فراڈ کیا جاچکا ہے۔
پولیس کی ملی بھگت سے فراڈ میں تیزی آرہی ہے اور سیکڑوں افراد لٹنے کے بعد خوار ہورہے ہیں۔
پولیس کے مطابق اس طرح کے فراڈ میں سرغنہ محمد وسیم، حافظ مرتضیٰ، مدیحہ انصاری، شیان عرف احمد مرکزی کردار ہیں جن کے خلاف متعدد مقدمات درج ہیں، یہ گروہ اب نام بدل کر پرکشش ناموں سے جعلی کمپنیوں کے سوشل میڈیا پر درجنوں اکاؤنٹس بنا رکھے ہیں، کراچی سمیت کئی شہروں میں دفاتر قائم کرتے ہیں اور فراڈ کا بھانڈا پھوٹنے پر کمپنیوں کے نام اور مقامات تبدیل کرلیتے ہیں۔
کراچی: فلیٹ سے ڈاکٹر، اہلیہ اور بچوں کی لاشیں ملنے کا معاملہ، پولیس نے فون ریکارڈ حاصل کرلیا
کراچی: تین تلوار پر سپر مارٹ میں خاتون اور اس کا ساتھی لاکر کھول کر 50 لاکھ لے اڑے
اسلام آباد: این سی سی آئی اے کی غیرقانونی کال سینٹر پر کارروائی،17 غیر ملکیوں سمیت 100 افراد زیر حراست
کراچی میں ملزمان کی دن دیہاڑے شہری کو لوٹنےکی کوشش، شہریوں نے پتھراؤ کرکے ناکام بنادی
کراچی میں خاتون پر تیزاب پھینکنے والا ملزم گرفتار، شوہر کی جانب سے رقم دیے جانیکا انکشاف
کراچی: فلیٹ سے ڈاکٹر، اسکی بیوی اور 3 بچوں کی لاشیں برآمد
مری کے گیسٹ ہاؤس سے خواجہ سرا کی لاش برآمد
ہانگ کانگ سے کراچی پہنچنے والے مسافر سے 14 نئے قیمتی فون برآمد
کراچی: شوہر کے ساتھ آفس جانے والی خاتون پر موٹر سائیکل سوار نے تیزاب پھینک دیا
کراچی: مسجد کے باہر نمازی بن کر گاڑیاں چوری کرنے والا 57 سالہ ملزم گرفتار
کراچی ائیرپورٹ پر میاں بیوی کے سامان سے آدھا کلو سے زائد چرس برآمد
کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں خاتون اور اس کے 3 بچوں کا قاتل پولیس کی جوابی فائرنگ سے ہلاک
تازہ ترین
• 5 منٹ پہلے گھر یا گاڑی کی پرکشش آفرز، سوشل میڈیا پر بڑا فراڈ جاری
• 10 منٹ پہلے پاکستان کی مکمل توجہ ایران جنگ کے خاتمے کیلئے ثالثی پر مرکوز ہے: وزیراعظم
پاکستان کی مکمل توجہ ایران جنگ کے خاتمے کیلئے ثالثی پر مرکوز ہے: وزیراعظم
• 21 منٹ پہلے لانگ مارچ مؤخر کیے جانے تک پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہوسکتے: رانا ثنااللہ
لانگ مارچ مؤخر کیے جانے تک پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہوسکتے: رانا ثنااللہ
• 26 منٹ پہلے کے الیکٹرک ٹیرف میں 19 فیصد کمی برقرار، کراچی کے صارفین کو فائدہ نہیں ہوگا
کے الیکٹرک ٹیرف میں 19 فیصد کمی برقرار، کراچی کے صارفین کو فائدہ نہیں ہوگا
• 48 منٹ پہلے ایران جنگ کے دوران یو ایس ایس ابراہام لنکن پر تعینات 8 اہلکاروں نے خودکشی کی کوشش کی
ایران جنگ کے دوران یو ایس ایس ابراہام لنکن پر تعینات 8 اہلکاروں نے خودکشی کی کوشش کی
• 50 منٹ پہلے سرگودھا: جیل سے 15 سال بعد رہائی پانیوالےکو پروٹوکول دینے پر اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج
سرگودھا: جیل سے 15 سال بعد رہائی پانیوالےکو پروٹوکول دینے پر اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج
• 1 گھنٹے پہلے اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی خلاف وزری ہوئی تو توہین عدالت کا پہلا ملزم وزیر اعلیٰ کے پی ہونگے، طلال
اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی خلاف وزری ہوئی تو توہین عدالت کا پہلا ملزم وزیر اعلیٰ کے پی ہونگے، طلال
• 1 گھنٹے پہلے محمود اچکزئی اور پی ٹی آئی قیادت بات چیت کیلئے تیار ہے: چیئرمین پی ٹی آئی
