• ستمبر 11, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 11, 2026 9:58 شام
  • پاکستان

انڈہ ابالنے کا حیرت انگیز طریقہ : من پسند زردی کیسے بنے گی؟

روبوٹس کا انسانوں کے حق میں مظاہرہ!

دنیا کی سب سے ’’ دُبلی پتلی کار‘‘، ریکارڈ بُک میں نام درج

اسلام آباد میں محبت کی یادگار، صوبیہ محل کی دلچسپ داستان

گوگل نے موسم کی پیش گوئی کے لیے جدید مصنوعی ذہانت کا نظام متعارف کروادیا ہے۔

ویدر نیکسٹ تھری ہر گھنٹے موسم کی نئی پیشگوئی جاری کرے گا، نئےنظام سے موسم کی پیشگوئی پہلے کے مقابلے زیادہ تیز اور تفصیلی ہوگی۔

ویدر نیکسٹ تھری 5 کلو میٹر تک مقامی سطح پر موسم کی معلومات فراہم کرے گا۔

گوگل کا کہنا ہے کہ بارش کی پیش گوئی میں غلطی 50 فیصد تک کم کی گئی ہے۔ ویدر نیکسٹ تھری شدید بارش، طوفان، موسمی تبدیلیوں کی بہتر پیشگوئی کرے گا، نئے نظام میں سیٹلائٹ تصاویر اور زمینی موسمی مراکز کا ڈیٹا استعمال کیا گیا ہے۔

مصنوعی ذہانت کی مدد سے موسم کی تازہ ترین صورتحال زیادہ تیزی سے سامنے آئے گی، ان علاقوں میں بھی بہتر پیشگوئی ممکن ہوگی جہاں موسمی سہولتیں محدود ہیں، نیانظام ہوا کی رفتار، بادلوں اور شمسی توانائی سے متعلق بھی معلومات فراہم کرے گا۔

Science and Technology News – Latest science and technology news

علاوہ ازیں ویدر نیکسٹ تھری صاف توانائی کے بہتر استعمال میں بھی مددگار ہوگا، ہوا سے بجلی پیدا کرنے والے اداروں کو بھی نئے نظام سے فائدہ پہنچنے کی توقع ہے۔

گوگل کے مطابق شمسی توانائی کے منصوبوں کے لیے سورج کی روشنی کی پیش گوئی مزید بہتر ہوگی۔

ویدر نیکسٹ تھری گوگل سرچ اور جیمنائی سمیت مختلف گوگل سروسز میں شامل کر دیا گیا ہے، گوگل میپس اور گوگل ارتھ انجن میں بھی نئے موسمی نظام کی سہولت دستیاب ہوگی۔

گوگل کا کہنا ہے کہ ایک دن یا اس سے پہلے کی بارش کی پیش گوئی زیادہ درست ہوگی، نئے نظام سے موسم کی پیشگوئی میں اضافی وقت اور زیادہ درست معلومات مل سکیں گی۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے