• ستمبر 14, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 14, 2026 3:36 شام
  • پاکستان

چلتی ٹرین کے ساتھ مسافر کے گھسٹنے کی لزرہ خیز ویڈیو

ڈاکٹروں کا انوکھا کارنامہ، مریض کی ٹوٹی ہوئی ٹانگ پر پلاسٹر کے بجائے گتا باندھ دیا

نوجوان لڑکوں کو لوٹنے والی لٹیری دلہن فرضی رشتے داروں سمیت گرفتار، طریقہ واردات بھی سامنے آگیا

انڈہ ابالنے کا حیرت انگیز طریقہ : من پسند زردی کیسے بنے گی؟

پیرس(14 ستمبر 2026): عالمی شہرت یافتہ کینیڈین گلوکارہ سیلین ڈیون نے طویل چھ سال بعد پیرس میں ایک مکمل لائیو کنسرٹ کے ساتھ اسٹیج پر شاندار واپسی کی ہے۔

اٹھاون سالہ گلوکارہ نے تیس ہزار پرجوش شائقین کے سامنے اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے پچیس گانے پیش کیے، جن میں ان کا دنیا بھر میں مشہور گانا "مائی ہارٹ وِل گو آن” بھی شامل تھا۔

طویل عرصے تک اسٹیج سے دور رہنے کے بعد شاندار واپسی پر مداحوں کا پرجوش استقبال دیکھ کر سیلین ڈیون جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور آبدیدہ ہو گئیں۔

واضح رہے کہ سیلین ڈیون ‘اسٹیف پرسن سنڈروم’ نامی ایک نایاب اعصابی بیماری میں مبتلا تھیں، جس کے باعث انہیں پٹھوں میں شدید اکڑاؤ اور اینٹھن کا سامنا کرنا پڑا تھا اور ان کی گائیکی اور آواز بھی شدید متاثر ہوئی تھی۔

بیماری پر قابو پانے کے بعد ان کی یہ واپسی موسیقی کی دنیا میں ایک بڑا اور تاریخی سنگ میل سمجھی جا رہی ہے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے