اسلام آباد: وفاقی وزیر داخہ محسن نقوی نے کہا کہ گزشتہ رات آخری مرحلے میں کے پی حکومت نے مذاکرات کے دوران کیے گئے اپنے وعدوں سے انکار کردیا۔
سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر جاری بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ مذاکرات کے دوران کے پی حکومت نے 72 گھنٹوں میں تحریری معاہدے اور عملدرآمدی منصوبہ جمع کرانے، سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر پولیس ایکٹ 2026 پر نظرثانی اور دہشتگردوں کو صوبےمیں آزادانہ کارروائی یا محفوظ ٹھکانے بنانے سے روکنے پر اتفاق کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ کے پی حکومت نے ٹی ٹی پی، ٹی ٹی اے اور تمام دہشتگرد گروہوں کی غیرمبہم مذمت، افغان مہاجرین سے متعلق قومی پالیسی، واپسی اور افغان کیمپ ختم کرنےکی حمایت پر اتفاق کیا، کے پی حکومت نے عبوری افغان حکومت سےکوئی رابطہ نہ رکھنے پر بھی اتفاق کیا تھا۔
عمران خان سے ملاقات کا معاملہ حل نہیں ہوسکا، خان صاحب کے ذاتی معالج تک رسائی کے معاملے پر بھی ڈیڈ لاک ہے، علامہ راجہ ناصر عباس
وزیر داخلہ نے کہا کہ کے پی حکومت نے انسدادِ دہشتگردی اقدامات کی صوبائی ذمہ داری قبول کرنے، مسلح افواج سے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا تھا، معاہدے کے مطابق انسداد دہشتگردی اور پولیس کے لیے خطیر فنڈز کی فراہمی کو یقینی بنانا تھا، سابقہ فاٹا اور ضم شدہ اضلاع میں انسداد دہشتگردی سے متعلق اہم فیصلے کرنے تھے۔
انہوں نے کہا کہ معاہدے کے مطابق ملک بھر میں قومی ایکشن پلان پر مؤثر اوربھرپور طریقے سے عمل درآمد کرناتھا، کے پی حکومت نے مسلح افواج سے تعاون بڑھانے پربھی اتفاق کیا تھا۔
محسن نقوی نے کہا کہ مذاکرات میں کے پی حکومت تحریری معاہدے اوربہتر سکیورٹی پلان پر بہتر انداز میں راضی ہوگئی تھی مگر آخری مرحلے میں کے پی حکومت نے اپنے وعدوں سے انکار کردیا، صوبہ حالتِ جنگ میں ہے، اس نازک وقت میں سکیورٹی کو سیاست کی بھینٹ نہیں چڑھاناچاہیے۔
حکومت نے جان بوجھ کر مذاکرات ناکام بنائے، اب حالات خراب ہوئے تو ذمہ داری ان پر ہوگی: شوکت یوسفزئی
ڈی آئی خان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 3 سرغنہ سمیت 8 دہشتگرد ہلاک
بحری قزاقوں کے حملے میں جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں اور زخمیوں کو آج وطن واپس لایا جائے گا
نئی حکومت کو تھوڑا وقت دیں، پونچھ کی غیر یقینی صورتحال کا پرامن حل نکالیں گے: صدر آزاد کشمیر
کے پی حکومت نے دہشتگردی کیخلاف ساتھ نہ دیا تو شاید ایمرجنسی یا گورنر راج لگے: بلاول نے خبردار کردیا
ایمرجنسی لگتی ہے تو پی ٹی آئی کیلئے میں اکیلا ہی کافی ہوں: گورنر کے پی
حکومت اور اپوزیشن کے درمیا ن جاری مذاکرات بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگئے: ذرائع
نایاب مہمان پرندہ وائٹ سی ایگل 155 سال بعد پاکستان کی فضاؤں میں آ پہنچا
خراب موسم یا ہنگامی صورتحال میں حیدرآباد ائیرپورٹ کو متبادل بنانے کا منصوبہ
راولپنڈی اور اسلام آباد میں طاقت کے مراکز ہیں، ایک ملک میں طاقت کے دو مراکز کیسے ہوسکتے ہیں؟ سعد رفیق
نیشنل ہائی وے نیٹ ورک تقریباً 14 ہزار کلومیٹر ہے تو مریم کا پنجاب میں 45 ہزار کلومیٹر سڑکیں بنانے کا دعویٰ حیران کن ہے: مزمل اسلم
حکومت اپوزیشن مذاکرات کامیاب یا ڈیڈلاک برقرار؟ متضاد بیانات سے صورتحال غیر واضح
تازہ ترین
• 5 منٹ پہلے سستی بجلی پیدا کرنیوالے پاور پلانٹس ہونے کے باوجود مہنگے پلانٹ کیوں چلائے جاتے ہیں؟
سستی بجلی پیدا کرنیوالے پاور پلانٹس ہونے کے باوجود مہنگے پلانٹ کیوں چلائے جاتے ہیں؟
• 8 منٹ پہلے کے پی حکومت نے مذاکرات میں کیے گئے وعدوں پر عمل سے آخری مرحلے میں انکار کردیا: محسن نقوی
• 19 منٹ پہلے حکومت نے جان بوجھ کر مذاکرات ناکام بنائے، اب حالات خراب ہوئے تو ذمہ داری ان پر ہوگی: شوکت یوسفزئی
• 1 گھنٹے پہلے امریکا جاتے ہوئے ائیر ایمبولینس کے سمندر میں گر کر تباہ ہونے کی تصدیق
امریکا جاتے ہوئے ائیر ایمبولینس کے سمندر میں گر کر تباہ ہونے کی تصدیق
• 1 گھنٹے پہلے بحری قزاقوں کے حملے میں جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں اور زخمیوں کو آج وطن واپس لایا جائے گا
• 1 گھنٹے پہلے آسانی سے ہو یا مشکل سے، ایران کا معاملہ کسی بھی طریقے سے نمٹا لیں گے: ٹرمپ
آسانی سے ہو یا مشکل سے، ایران کا معاملہ کسی بھی طریقے سے نمٹا لیں گے: ٹرمپ
• 2 گھنٹے پہلے ڈی آئی خان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 3 سرغنہ سمیت 8 دہشتگرد ہلاک
• 2 گھنٹے پہلے ملک بھر میں جیٹ فیول 9 روپے 5 پیسے، مٹی کا تیل 7 روپے 68 پیسے فی لیٹر مہنگا
