• اکتوبر 3, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 3, 2026 11:57 صبح
  • پاکستان

کرسٹا پائیک کے خوفناک جرم کے پیچھے اصل کہانی کیا تھی؟

بیوی نے باہر گھمانے نہ لے جانے پر شوہر سے طلاق مانگ لی

ایک ماہ کے شیر خوار کو کئی بار بیچ دیا گیا، والدین سمیت 7 افراد گرفتار

باپ کی لاش چار سال تک فریج میں کیوں رکھی؟ خاندان نے حیران کن وجہ بتادی

آرکنساس: امریکی ریاست آرکنساس میں بحریہ کے ریزروسٹ نے کھدائی کے دوران 6.03 قیراط کا ہیرا دریافت کر لیا، ہیرے کی مالیت 10 لاکھ ڈالر سے زائد بتائی جا رہی ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق جیک پیراڈن گزشتہ 12 برس سے زائد عرصے سے شوقیہ طور پر پتھروں اور قیمتی جواہرات کی تلاش میں مصروف ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس شوق سے انہیں کبھی مالی فائدہ نہیں ہوا۔ تاہم، رواں سال کے آغاز میں ایک دوست کے ساتھ کھدائی کے دوران ملنے والا یہ پتھر ان کی سابقہ دریافتوں سے بالکل مختلف تھا۔

رپورٹس کے مطابق جیک پیراڈن نے یہ دریافت اس وقت کی جب وہ کریٹر آف ڈائمنڈ اسٹیٹ پارک میں اپنی تلاش کو ٹک ٹاک پر لائیو نشر کر رہے تھے۔

جب انہوں نے بجری سے بھری بالٹی کو دھو کر اس کا مواد میز پر الٹا تو چمکتے ہوئے 6.03 قیراط کے ہیرے کو دیکھ کر بے اختیار چلا اُٹھے۔

انہوں نے بتایا کہ ہیرا تقریباً ایک ناخن کے برابر ہے اور رواں سال مذکورہ پارک سے دریافت ہونے والا سب سے بڑا قیمتی پتھر ہے۔

2300 سال سے زائد قدیم ارسطو کا اسکول دریافت

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کی قیمت 10 لاکھ ڈالر سے زیادہ ہو سکتی ہے لیکن ایک تجربہ کار ماہرِ قدر نے اندازہ لگایا کہ اسی حجم اور معیار کا ہیرا تقریباً 2.5 لاکھ ڈالر کا ہو سکتا ہے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے