انوکھا گاؤں، رکشا ڈرائیور بھی کروڑ پتی، ہر گھر محل جیسا اور ہر دروازے پر لگژری کار
ٹیڈ کازنسکی : انتہائی ذہین طالب علم ’یونابومبر‘ کیسے بن گیا؟ ہوشربا داستان
امریکا میں ’شارک‘ سڑکوں پر تیرنے لگیں
درخت کی ٹہنی گرنے سے زخمی شہری کو 8 کروڑ معاوضہ دینے کا حکم
کویت میں کاروبار کرنے والوں کے لیے ضوابط میں نرمی کرتے ہوئے نئی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔
کویتی میڈیا کے مطابق کابینہ کا ہفتہ وار اجلاس ’الشہید پارک‘ (فیز III) کی انتظامی عمارت میں منعقد ہوا جس کی صدارت وزیراعظم شیخ احمد عبداللہ الاحمد الصباح نے کی۔ اجلاس کے بعد نائب وزیراعظم اور کابینہ امور کے وزیر شریدہ المعوشرجی نے بتایا کہ کابینہ نے ’کمپنیز ایکٹ نمبر 1 مجریہ 2016‘ کی دفعات میں ترمیم کرنے والے ایک مسودہ قانون (ڈکری لاء) کی منظوری دی۔
اس ترمیم کے تحت کارپوریٹ اقدامات کے لیے نوٹری پبلک سے تصدیق (notarization) کی رسمی ضرورت کو ختم کر دیا گیا ہے اور ’کمرشل رجسٹر‘ (تجارتی رجسٹر) میں اندراج کو ہی فریقِ ثالث کے خلاف معاہدوں کو مؤثر بنانے کے لیے کافی قرار دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ، ترمیم میں غیر مندرج (unincorporated) جوائنٹ وینچر کمپنیوں کے نظام کو ختم کیا گیا ہے اور پیشہ ور افراد کو ’واحد ملکیتی پیشہ ورانہ فرم‘ (single-person professional firm) قائم کرنے کی اجازت دی گئی ہے جبکہ موجودہ کاروباروں کو اپنی حیثیت کو نئے ضوابط کے مطابق ڈھالنے کے لیے ایک سال کی مہلت دی گئی ہے۔
کابینہ نے ’سلک سٹی اور بوبیان آئی لینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی‘ کے قیام سے متعلق ’ڈکری نمبر 240 مجریہ 2012‘ کو منسوخ کرنے والے ایک مسودہ فرمان کی بھی منظوری دی، اور دونوں مسودات کو حتمی منظوری کے لیے امیرِ کویت عزت مآب شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کی خدمت میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا۔
مزید برآں، کابینہ نے ’زکوٰۃ ہاؤس‘ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیلِ نو کے لیے ایک مسودہ قانون کی منظوری دی۔ اس کے تحت بورڈ کی صدارت وزیرِ اوقاف و اسلامی امور کریں گے اور آپریشنل کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے بورڈ کے اراکین کی تعداد 12 سے کم کر کے 7 کر دی گئی ہے۔
