• ستمبر 21, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 21, 2026 11:44 صبح
  • پاکستان

مقتولہ نے گزشتہ شب گھر والوں کو اپنے نکاح سے متعلق بتایا، جس پر رشتے دار اور بھائی طیش میں آگئے، پولیس

اورنگی ٹاؤن میں بھائی نے غیرت کے نام پر نوجوان بہن کو سر پر گولی مار کر قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہوگیا ۔

تفصیلات کے مطابق مومن آباد کے علاقے میں مکان نمبر 466 سیکٹر 10 بسم اللہ کالونی اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ سے لڑکی جاں بحق ہوگئی ، جس کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی ۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق مقتولہ کی شناخت 17 سالہ زرقا بی بی دختر محمد رئیس خان کے نام سے کی گئی ، جسے اس کے بھائی سفیر خان نے غیرت کے نام پر سر پر ایک گولی مار کر قتل کیا اور موقع سے فرار ہوگیا ۔

پولیس ذرائع کے مطابق مقتولہ نے کسی شخص سے نکاح کر لیا تھا ، گزشتہ شب جب اس نے اپنے نکاح کے بارے میں گھر والوں کو بتایا اور اپنا نکاح نامہ دکھایا تو مقتولہ کے بھائی اور دیگر رشتے دار طیش میں آگئے ۔ رشتے داروں نے مقتولہ کے بھائی سفیر خان کو قتل کرنے کے لیے اکسایا، جس پر اس نے مقتولہ کے سرپر گولی مار کر قتل کر دیا ۔

پولیس ملزم کو گرفتار کرنے کے لیے چھاپے مار رہی ہے ۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے