• ستمبر 27, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 27, 2026 7:45 صبح
  • پاکستان

گرفتار زخمی ملزمان کو طبی امداد کیلئے سول اسپتال منتقل کردیا گیا

ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز سندھ اور پولیس کے اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ کی جانب سے بھتہ خوروں کے خلاف مشترکہ کارروائی کی گئی۔

کارروائی سائٹ ایریا میوہ شاہ قبرستان کے قریب کی گئی جہاں رینجرز اور ایس آئی یو اہلکاروں کے چھاپے کے دوران ملزمان نے فائرنگ کردی ۔

ترجمان نے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے دوران دو زخمی سمیت تین بھتہ خوروں کو گرفتار کرلیا گیا۔

گرفتار ملزمان کو طبی امداد کیلئے سول اسپتال منتقل کردیا گیا تاہم ملزمان کی شناخت کا عمل جاری ہے جبکہ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔ ملزمان سے برآمد اسلحہ تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے