• ستمبر 11, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 11, 2026 8:43 شام
  • پاکستان

ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کیلیے ریسکیو آپریشن جاری، اموات میں اضافے کا خدشہ

شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں دیوار گرنے سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس کو موصول ہونے والی ابتدائی اطلاع کے مطابق اورنگی ٹاؤن بلاک ایل فٹبال گراؤنڈ بلدیہ اسکول کے قریب دیوار گرنے سے 3 افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ حادثے کے بعد ریسکیو ادارے، ریسکیو 1122 کے رضا کار جبکہ پولیس اور رینجرز کی نفری جائے وقوعہ پہنچ گئی۔

فوری طور پر حادثے کی وجہ سامنے نہیں آسکی جبکہ ملبے تلے لوگ دبے ہونے کا خدشہ ہے جن کو نکالنے کی ہنگامی آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے