اسمارٹ گلاسز : خواتین کی خفیہ ویڈیوز کیخلاف اہم اقدام
چلتی ٹرین کے ساتھ مسافر کے گھسٹنے کی لزرہ خیز ویڈیو
ڈاکٹروں کا انوکھا کارنامہ، مریض کی ٹوٹی ہوئی ٹانگ پر پلاسٹر کے بجائے گتا باندھ دیا
نوجوان لڑکوں کو لوٹنے والی لٹیری دلہن فرضی رشتے داروں سمیت گرفتار، طریقہ واردات بھی سامنے آگیا
واشنگٹن(15 ستمبر 2026): امریکی سینیٹر چک شومر نے ڈیزل کی ریکارڈ بلند قیمتوں کا الزام یوکرین پر عائد کرنے پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں چک شومر نے کہا کہ صدر ٹرمپ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا ذمہ دار یوکرین کو ٹھہرانے کے بجائے ایران کے ساتھ اپنی جنگ کو اس کی بنیادی وجہ قرار دینے سے جان بوجھ کر گریز کر رہے ہیں۔
Trump’s newest LIE: Somehow, Ukraine is responsible for diesel prices hitting a record high. Americans know it’s Trump and his war with Iran that’s driving up costs. No amount of Trump’s finger-pointing and lies can erase his disaster of an economy. https://t.co/s3TeIJQg5t — Chuck Schumer (@SenSchumer) September 14, 2026
Trump’s newest LIE: Somehow, Ukraine is responsible for diesel prices hitting a record high.
Americans know it’s Trump and his war with Iran that’s driving up costs.
No amount of Trump’s finger-pointing and lies can erase his disaster of an economy. https://t.co/s3TeIJQg5t
— Chuck Schumer (@SenSchumer) September 14, 2026
امریکی سینیٹر کا کہنا ہے کہ امریکی عوام اچھی طرح جانتے ہیں کہ ملک میں ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے اور اخراجات بڑھنے کی اصل وجہ ٹرمپ اور ایران کے ساتھ ان کی جنگ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹرمپ کی جانب سے الزام تراشی اور جھوٹ بولنے سے ان کی تباہ کن معاشی کارکردگی کی حقیقت کو ہرگز نہیں چھپایا جا سکتا۔
واضح رہے کہ اس وقت امریکہ میں ڈیزل کی فی گیلن قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح یعنی 6 اعشاریہ 2 ڈالرز سے بھی اوپر چلی گئی ہے، جس پر سیاسی حلقوں میں گرما گرم بحث جاری ہے۔
