• اکتوبر 3, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 3, 2026 4:18 صبح
  • پاکستان

اوگرا نے تین سے پانچ اکتوبر کیلیے قیمتوں کا تعین کیا جس کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے 3 سے پانچ اکتوبر کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کردیا جس کا محکمہ توانائی نے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق تین سے پانچ اکتوبر کیلیے پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 10 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 392 روپے 76 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔

اس کے علاوہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 30 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد قیمت 399 روپے 64 پیسے فی لیٹر کی سطح پر پہنچ گئی۔

پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں تبدیلیوں کے باعث قیمتوں میں ردوبدل کیا گیا ہے، پلاٹس ریٹس، پریمیئم اور دیگر عوامل قیمتوں میں تبدیلی کا سبب بنے ہیں۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے