• ستمبر 14, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 14, 2026 8:46 شام
  • پاکستان

چلتی ٹرین کے ساتھ مسافر کے گھسٹنے کی لزرہ خیز ویڈیو

ڈاکٹروں کا انوکھا کارنامہ، مریض کی ٹوٹی ہوئی ٹانگ پر پلاسٹر کے بجائے گتا باندھ دیا

نوجوان لڑکوں کو لوٹنے والی لٹیری دلہن فرضی رشتے داروں سمیت گرفتار، طریقہ واردات بھی سامنے آگیا

انڈہ ابالنے کا حیرت انگیز طریقہ : من پسند زردی کیسے بنے گی؟

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرول سبسڈی ریلیف حاصل کرنے کیلئے رجسٹریشن کیلئے درکار ایس ایم ایس مفت کرنے کی ہدایت کر دی۔

وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے ہدایت کی کہ پیٹرول کی سبسڈی ریلیف کے لیے درکار ایس ایم ایس سروس کو مفت کیا جائے۔

موٹرسائیکل، رکشہ اور 800 سی سی گاڑیوں کے مالکان کو فیول سبسڈی فراہم کی جائےگی جس میں اسلام آباد کیلئے فیول سبسڈی اسکیم 14 اور 15 ستمبر کی درمیانی شب شروع کر دی جائے گی۔

موٹر سائیکل سواروں کے لیے خوشخبری! 100 روپے سستے پیٹرول کے لیے بڑی شرط ختم

ملک بھر بشمول آزادجموں وکشمیر، گلگت بلتستان میں 16 اور17ستمبر کی درمیانی شب سے ریلیف ملے گا۔ چیف کمشنر اور آئی جی اسلام آباد سمیت انتظامیہ کو عوام کی رہنمائی کے لیے فیلڈ میں موجود رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ عوام کو رجسٹریشن اور دیگر ضروری مراحل میں ہر ممکن رہنمائی فراہم کی جائے، عوامی نمائندوں، رضاکاروں کو عوامی رہنمائی کیلئے متحرک کیا جائے، رضاکار عوام کواسکیم کی رجسٹریشن اور دیگر ضروری مراحل مکمل کرنے میں رہنمائی فراہم کریں۔

وزیراعظم نے فیول سبسڈی اسکیم کے حوالے سے بھرپور میڈیاآ گاہی مہم چلانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا سمیت تمام پلیٹ فارمز پر آگاہی مہم کو تیز رفتاری سے چلایا جائے۔

پیٹرول ریلیف اسکیم میں رجسٹریشن کا طریقہ کار جاری

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے