• ستمبر 25, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 25, 2026 7:10 شام
  • پاکستان

27 ستمبر کا مارچ مؤخر نہیں ہوگا اپنے موقف پر قائم ہیں‘اچکزئی، پی ٹی آئی قیادت کی اچکزئی کو منانے کی کوششیں

پی ٹی آئی قیادت نے اپوزیشن لیڈرمحمود خان اچکزئی کو لانگ مارچ اکتوبر تک ملتوی کرنے کی تجویز پیش کردی تاہم اچکزئی نے اسے ملتوی کرنے سے انکار کردیا اور کہا ہے کہ موقف پر قائم ہیں مارچ ملتوی نہیں ہوگا۔

ایکسپریس نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت نے قومی اسمبلی کے قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی سے رابطہ کیا اور پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں پیش کی گئی تجویز سے انہیں آگاہ کیا جس میں مارچ ملتوی کرنے کا کہا گیا ہے۔

تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا اہم اجلاس، لانگ مارچ ملتوی کرنے کی تجویز

پی ٹی آئی کا احتجاج روکنے کےلیے بڑے اقدامات، شہر اقتدار میں کنٹینر ہی کنٹینر، پہاڑی راستے بھی بند

اس بار فیصلہ کن معرکہ ہوگا اورپی ٹی آئی پھر کبھی اسلام آباد کا رخ نہیں کرے گی، خواجہ آصف

ذرائع کے مطابق محمود خان اچکزئی نے لانگ مارچ مؤخر کرنے کا اعلان کرنے سے انکار کردیا وہ 27 ستمبر کو ملک گیر تحریک شروع کرنے کے مؤقف پر قائم ہیں، اچکزئی نے کہا ہے کہ 27 ستمبر کا مارچ مؤخر نہیں ہوگا، 27 ستمبر کو کے پی سمیت دیگر صوبوں میں تحریک شروع ہوگی اور تحریک آہستہ آہستہ اسلام آباد کی جانب بڑھے گی۔

ذرائع کے مطابق لانگ مارچ مؤخر کرنے پر پی ٹی آئی قیادت اور محمود اچکزئی میں اختلاف برقرار ہے اور انہیں منانے کی کوششیں جاری ہیں جب کہ لانگ مارچ کی نئی تاریخ پر پی ٹی آئی کی اپوزیشن لیڈران سے مشاورت تاحال جاری ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے