• اکتوبر 5, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 5, 2026 1:49 شام
  • پاکستان

دریشم 3 نے بیٹے کو قاتل بنا دیا، 2000 کلومیٹر سفر طے کر کے باپ کو کیسے قتل کیا؟

ویڈیو: نوجوان نے بلندی سے گرنے والے بچے کو عین وقت پر بچا لیا

سی این جی بھروانے کے دوران کار میں زوردار دھماکا، فوٹیج جاری

میری بیوی بچے کہاں ہیں؟ ڈیڑھ سالہ ٹیٹو سنگھ کی کہانی کا اصل راز کیا ہے؟

شمالی کیرولائنا: امریکی ریاست شمالی کیرولائنا کے تیسرے بڑے شہر گرینزبورو میں پولیس نے اپنے تئیں ایک دل چسپ حرکت کی ہے، پولیس نے گرفتار افراد کو ’’دھمکی‘‘ دی کہ انھیں امریکا کے پاپولر کلچر کی ایک بااثر شخصیت گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے گانے بار بار سنائے جائیں گے۔

یہ خبر اس وقت میڈیا کی زینت بننے لگی جب گرینزبورو پولیس نے مذاقاً خبردار کیا کہ گرفتار ہونے والے افراد کو کاغذی کارروائی شروع ہونے سے بھی قبل ایک ’’سزا‘‘ دی جائے گی جو عالمی شہرت یافتہ امریکی پاپ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے گانوں پر مبنی ہوگی۔

گرینزبورو پولیس ڈیپارٹمنٹ نے منگل (29 ستمبر) کو اپنے سرکاری ایکس اکاؤنٹ پر لکھا ’’آج رات گرفتار کیے جانے والے افراد کو ٹیلر سوئفٹ کے نئے گانے بار بار سننا ہوں گے۔‘‘

محکمے کا اشارہ سوئفٹ کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی The Life of a Showgirl: The Encore کی طرف تھا، جو ان کے 2025 کے البم کا ڈیلکس ایڈیشن ہے اور اس میں 4 نئے گانے شامل ہیں۔

We apologize for stirring up the Taylor bots. Please continue to listen to The Life of a Showgirl. — Greensboro Police Department (@GSO_Police) September 30, 2026

We apologize for stirring up the Taylor bots. Please continue to listen to The Life of a Showgirl.

— Greensboro Police Department (@GSO_Police) September 30, 2026

یہ پوسٹ منگل کی سہ پہر شائع ہوئی اور اسے وائرل ہونے میں زیادہ وقت نہیں لگا۔ چند ہی گھنٹوں میں اسے 30,987 لائکس اور 3,800 سے زیادہ ری پوسٹس مل چکی تھیں، جب کہ اسے 10 لاکھ سے زیادہ مرتبہ دیکھا جا چکا تھا۔

گرینزبورو پولیس نے بعد کی ایک پوسٹ میں کہا ’’ٹیلر کے مداحوں کو مشتعل کرنے پر ہم معذرت خواہ ہیں۔ براہِ کرم ’دی لائف آف آ شو گرل‘ سنتے رہیں۔‘‘

پس منظر کیا ہے؟

دراصل ٹیلر سوئفٹ کے نئے گانوں کو ناقدین اور مداحوں کی جانب سے ملا جلا ردِعمل ملا ہے، بعض لوگوں نے اگر ان گانوں کو پسند کیا تو کچھ ناقدین نے ان پر سخت تنقید بھی کی ہے۔ معروف موسیقی ویب سائٹ Pitchfork نے اس البم کو 10 میں سے صرف 4 نمبر دیے۔

صحافی شاد ڈی سوزا نے اس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ٹیلر سوئفٹ کی گیت نگاری کا معیار پہلے کے مقابلے میں کم ہوا ہے۔ ان کے خیال میں سوئفٹ اب اپنے گانوں کے فنی معیار کی بہ جائے زیادہ سے زیادہ تجارتی کامیابی اور مقبولیت حاصل کرنے پر توجہ دے رہی ہیں۔

رولنگ اسٹون کی صحافی مایا جارجی نے بھی ان چار نئے گانوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کے مطابق یہ گانے صرف ’شو گرل‘ کے البم کی کہانی اور تصور کو ہی غیر واضح نہیں کرتے بلکہ خود ٹیلر سوئفٹ کی ایک فن کار کے طور پر بنائی گئی شناخت اور کہانی کو بھی مزید الجھا دیتے ہیں۔

یہی وجہ ہے یہ گرینزبورو پولیس کا مذکورہ بیان ایک طنز کی شکل اختیار کر گیا تھا، جس سے یہ اشارہ مل رہا تھا کہ ملزمان کو بہ طور سزا ’’برے گانے‘‘ سننے کو ملیں گے، وہ بھی مسلسل۔

خیال رہے کہ سوئفٹ نے ’ایم ٹی وی ویڈیو میوزک ایوارڈز 2026 میں 3 اعزازات اپنے نام کیے ہیں، جن میں ’دی فَیٹ آف اوفیلیا‘ کے لیے ویڈیو آف دی ایئر اور Opalite کے لیے بیسٹ ڈائریکشن کا ایوارڈ شامل تھا۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے