• اکتوبر 5, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 5, 2026 8:14 شام
  • پاکستان

میانمار، برازیل، تیونس اور لندن کے میئر صادق خان کو بھی اسکرول آف آنر ایوارڈ دیا گیا

وزیراعلیٰ مریم نواز کی حکومت کے ایک اور منصوبے ’اپنی چھت، اپنا گھر‘ منصوبے نے عالمی ایوارڈ جیت لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے اقدامات اور حکومتی منصوبے کی وجہ سے پنجاب کے سر پر ایک اور تاج سج گیا جس کے تحت ”اپنی چھت،اپنا گھر“ پراجیکٹ نے ایک اورعالمی ایوارڈ جیت لیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے یواین ہیبی ٹیٹ اسکرول آف آنر ایوارڈ ”اپنی چھت،اپنا گھر“ سے مکان بنانے والوں کے نام کردیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے مسقط میں ”اپنی چھت، اپنا گھر“کیلئے یواین ہیبی ٹیٹ اسکرول آف آنر ایوارڈ وصول کیا۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو اسٹیٹ گیسٹ کے طور پر یواین ہیبی ٹیٹ اسکرول آف آنر ایوارڈ کی تقریب میں خصوصی طور پر مدعو کیا گیا انہیں مسقط کے تاریخی کنونشن اینڈ ایگزیبیشن سینٹر میں یواین ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر ایوارڈ پیش کیا گیا۔

دنیا بھر سے صرف پانچ منتخب ممالک کویواین ہیبی ٹیٹ اسکرول آف آنرایوارڈ دیا گیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی مسقط کے کنونشن ایگزیبیشن سینٹرمیں ورلڈ ہیبی ٹیٹ ڈے کی پروقار تقریب میں شرکت پر پرتپاک خیرمقدم کیا گیا۔

یونائیٹڈ نیشنز کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر، ہیومین سیٹلمنٹ پروگرام اینا کلوڈیا روزباخ نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف اور دیگر شرکا کا خیرمقدم کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے یواین ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر ایوارڈ وصول کیا تو ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔

میانمارکے ہٹو وینگ، برازیل کے تھیاگوباؤرمین گبرٹ، تیونس کے عبدالمالک غانم اور لندن کے صادق خان بھی اسکرول آف آنر ایوارڈ لینے والوں میں شامل ہیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ورلڈ ہیبی ٹیٹ ڈے پریواین ہیبی ٹیٹ کی خصوصی نمائش کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کی جبکہ ترقیاتی معاہدے پر دستخط کی تقریب میں بھی خصوصی طور پر مدعو کیا گیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے دیگر شرکاء کے ساتھ گروپ فوٹو بھی بنوایا۔ یواین ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر ایوارڈ کی تقریب میں خصوصی بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ یواین ہیبی ٹیٹ اسکرول آف آنر ایوارڈ اقوام متحدہ کے ہیومن سیٹلمنٹ پروگرام سے متعلق اعلی ترین بین الاقومی اعزاز ہے۔ اقوام متحدہ کا یو این ہیبی ٹیٹ اسکرول آف آنر ایوارڈ مختلف افراد، شہروں، سرکاری اور نجی اداروں اور ریسرچ انسٹیٹیوٹس کوغیر معمولی کاکردگی پر دیا جاتا ہے۔

ایوارڈ کیلئے سستی اورمناسب رہائش گاہ، پائیدار اربن ڈویلپمنٹ، بنیادی شہری سہولتوں میں بہتری، بہتر اربن ڈویلپمنٹ اورتعمیر نو، قدرتی آفات کے بحالی کے اہداف مقرر کیے گئے ہیں۔ یونائیٹڈ نیشنز کے تحت37سال سے جاری 200 نجی اور سرکاری اداروں کو اسکرول آف آنر ایوارڈ دیئے جاچکے ہیں۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ پاکستان نے 2007میں یواین ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر ایوارڈ وصول کیا۔ 19 سال کے بعد پنجاب کا اپنی چھت اپنا گھر پراجیکٹ دنیا بھر کے 150 سے زائد پراجیکٹس میں سرفہرست ہے۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی صوبے کے ہاؤسنگ پراجیکٹ کو عالمی سطح پر پذیرائی اور ایوارڈ ملا ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے