مقررہ حد سے زیادہ پرندوں کا شکار وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت جرم ہوگا
پنجاب حکومت نے مہمان آبی پرندوں کے شکار سیزن کا اعلان کردیا۔
اعلامیے کے مطابق یکم اکتوبر 2026ء سے 31 مارچ 2027ء تک آبی پرندوں کا شکار صرف ہفتہ اور اتوار کو مستند شوٹنگ پرمٹ کے ساتھ کیا جاسکے گا۔
پنجاب کے تمام پروٹیکٹڈ ایریاز میں ہر قسم کے شکار پر پابندی ہوگی۔ شکار کے دوران وائلڈ لائف ایکٹ 1974ء (ترمیم شدہ 2025ء) کے جدول اول میں مقرر کردہ پرندوں کی تعداد سے تجاوز کی اجازت نہیں ہوگی۔
محکمہ کے مطابق مقررہ حد سے زیادہ پرندوں کا شکار وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت جرم ہوگا جس پر جرمانہ، قید یا دونوں سزائیں ہوسکتی ہیں۔
شکار سے متعلق ایکٹ میں درج دیگر پابندیاں اور وقتاً فوقتاً جاری ہونے والی ہدایات بھی نافذ العمل رہیں گی۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ گاڑی میں سوار ہوکر شکار کرنا ممنوع ہوگا۔
