• ستمبر 28, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 28, 2026 5:07 شام
  • پاکستان

دنیا میں پہلی بار ’’موٹے‘‘ بچوں کی تعداد ’’دُبلے‘‘ بچوں سے زیادہ ہو گئی!

برف کے بیچوں بیچ آتش فشاں پھٹ پڑا، حیرت انگیز ویڈیو

دنیا کا ویران جزیرہ جہاں 34 سال بعد پہلے بچے کی پیدائش نے سب کو حیران کر دیا

بھارتی وزیر نے سوالات کرنے پر نوجوان کو سرِ عام تھپڑ جڑ دیا، ویڈیو وائرل

کنساس (28 ستمبر 2026): جادوئی فلموں اور ڈراموں میں تو آپ نے لوگوں کو اچانک غائب ہوتے دیکھا ہوگا مگر ٹی وی اینکر براہ راست نشریات کے دوران اچانک غائب ہو گئی۔

خیالی جادوئی دنیا میں لوگوں کا اچانک نظروں کے سامنے سے غائب ہو جانا اچھنبے کی بات نہیں۔ اس موضوع پر بننے والی فلموں اور ڈراموں میں یہ سب دکھایا جاتا ہے، مگر وہ سب فرضی ہوتا ہے۔

تاہم گزشتہ دنوں ایک ٹی وی اینکر براہ راست نشریات کے دوران اچانک غائب ہو گئی اور یہ منظر دیکھ کر اس وقت ٹی وی دیکھنے والے لاکھوں ناظرین حیران رہ گئے۔

یہ حیران کن واقعہ امریکی شہر کنساس سٹی میں لائیو نشریات کے دوران اس وقت پیش آیا، جب نیوز اینکر کا لباس ٹیکنالوجی کروما کی وجہ سے اسکرین سے غائب ہوگیا یوں وہ اینکر بھی آنکھوں سے اوجھل ہو گی۔

یہ حیران کن وڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موسم کی رپورٹنگ کے دوران اینکر نے سبز مائل نیلے رنگ کا لباس پہن رکھا تھا۔ تاہم گرین اسکرین کے سامنے آتے ہی لباس پس منظر میں موجود موسم کے نقشے میں ضم ہوگیا۔

اسکرین پر اینکر کا صرف سر اور بازو دکھائی دینے لگا۔ اینکر نے ہنستے ہوئے کہا یہ تو سبز نہیں، سبز مائل نیلا رنگ ہے۔ پروگرام میں موجود دیگر اینکرز بھی صورتحال پر ہنستے رہے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے