• ستمبر 27, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 27, 2026 10:08 صبح
  • پاکستان

اے آئی سے ایک ارب افراد کی اموات، بل گیٹس نے خبردار کردیا

دو شوہروں اور بیٹے کا پراسرار قتل : پھانسی پانے والی عورت کی لرزہ خیز کہانی

شہزادہ ہیری نے وعدہ پورا کرنے کے لیے کینیڈا میں طیارے سے چھلانگ لگادی

شوہر کے دوسری لڑکی کیساتھ ڈانس کرنے پر ناراض بیوی نے انتہائی قدم اٹھا لیا

تہران: ایران کی مسلح افواج کے ترجمان جنرل ابوالفضل شکارچی نے کہا ہے کہ ٹرمپ، نیتن یاہو اور دیگر قاتلوں کو ہرگز نہیں بخشیں گے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی فوج کے سینئر ترجمان ابوالفضل شکارچی نے کہا ہے کہ ایران کی مسلح افواج جنگ ختم ہونے کے بعد بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا تعاقب جاری رکھیں گی۔

جنرل شکارچی نے دونوں رہنماؤں کو ’’قاتل‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انھیں ان کے اقدامات کی سزا دی جائے گی۔ انھوں نے سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ’’جنگ ختم ہونے کے بعد بھی ہم ٹرمپ، نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو نہیں چھوڑیں گے۔ وہ اقتدار میں ہوں یا نہ ہوں، انھیں اپنے اقدامات کی قیمت چکانا ہوگی۔‘‘

ایران معاہدہ چاہتا ہے مجھے بھی معاہدے کرنا پسند ہے لیکن تجویز مسترد کرتا ہوں، ٹرمپ

شکارچی نے کہا کہ تہران امریکا کو ابھرتے ہوئے عالمی نظام میں اس کی سابقہ حیثیت دوبارہ حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔ امریکی افواج کے پاس مشرقِ وسطیٰ سے انخلا کے علاوہ کوئی اور محفوظ راستہ نہیں ہے، اور جتنی جلد وہ یہاں سے نکل جائیں گی، انھیں اتنے ہی کم نقصانات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Iran’s armed forces will pursue US President Donald Trump and Israeli Prime Minister Benjamin Netanyahu even after the war ends, senior military spokesman Abolfazl Shekarchi said, calling them “murderers” who would be punished. “Even if the war ends, we will not spare Trump,… — Iran International English (@IranIntl_En) September 26, 2026

Iran’s armed forces will pursue US President Donald Trump and Israeli Prime Minister Benjamin Netanyahu even after the war ends, senior military spokesman Abolfazl Shekarchi said, calling them “murderers” who would be punished.

“Even if the war ends, we will not spare Trump,…

— Iran International English (@IranIntl_En) September 26, 2026

انھوں نے کہا ’’امریکی آبنائے ہرمز میں مداخلت کے خواب دیکھ سکتے ہیں۔ اگر وہ آبنائے ہرمز میں مداخلت کرتے ہیں تو انھیں ایک تھپڑ ملے گا۔‘‘ جنرل شکارچی نے خبردار کیا کہ ہرمز سے گزرنے والا بحری جہاز ایران کے مقررہ راستے سے ہٹا تو محفوظ نہیں رہے گا۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے