• ستمبر 28, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 28, 2026 10:01 شام
  • پاکستان

ٹی وی اینکر براہِ راست نشریات کے دوران ’’اچانک غائب‘‘ ہو گئی!

دنیا میں پہلی بار ’’موٹے‘‘ بچوں کی تعداد ’’دُبلے‘‘ بچوں سے زیادہ ہو گئی!

برف کے بیچوں بیچ آتش فشاں پھٹ پڑا، حیرت انگیز ویڈیو

دنیا کا ویران جزیرہ جہاں 34 سال بعد پہلے بچے کی پیدائش نے سب کو حیران کر دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایرانی پیشکش مسترد کیے جانے کے بعد تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں۔

بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 4 فیصد سے زائد اضافہ ہو گیا۔ لندن برینٹ خام تیل کے فی بیرل قیمت چار ڈالر سترہ سینٹ بڑھ کر ایک سو آٹھ ڈالر پانچ سینٹ ہو گئی۔

ویسٹ ٹیکساس خام تیل کی قیمت میں تین ڈالر بیاسی سینٹ اضافے کے بعد فی بیرل قیمت بڑھ کر چھیانوے ڈالر تیئس سینٹ ہو گئی۔

واضح رہے کہ ڈونلڈٹرمپ نے ایران کی آبنائے ہرمز کھولنے کی تجویز مسترد کرنےکا اعلان کیا تھا تاہم مذاکرات جاری رکھنے کا عندیہ دیا تھا۔

ایران کی جنگ ختم کرنے کی تجویز مسترد کیے جانے کے ایک روز بعد صدر ٹرمپ نے اتوار کو فون انٹرویو میں کہا کہ انھیں توقع ہے کہ امریکی مذاکرات کار رواں ہفتے ایران کے ساتھ مزید مذاکرات کریں گے۔

ٹرمپ نے کہا ’’وہ ایک معاہدہ کرنا چاہتے ہیں، لیکن یہ وہ معاہدہ نہیں جو میں کرنا چاہتا ہوں۔ یہ وہ معاہدہ ہے جس پر شاید ہم ایک سال پہلے رضامند ہو جاتے لیکن انھوں نے اپنی پوزیشن کا حد سے زیادہ فائدہ اٹھانے کی کوشش کی۔‘‘

ایران کے خلاف دوبارہ حملے شروع کرنے سے متعلق سوال پر صدر ٹرمپ نے کہا میں ہمیشہ اس بارے میں سوچتا رہتا ہوں۔ دریں اثنا، میڈیا سے گفتگو میں امریکی صدر نے کہا کہ ایران سے جنگ جلد ختم ہونے کا امکان ہے، اور تیل کی قیمتیں بہت تیزی سے گرنے والی ہیں، تمام چیزوں کی قیمتیں نیچے آ رہی ہیں۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے