• ستمبر 21, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 21, 2026 10:58 صبح
  • پاکستان

روسی ریفائنریز پر ڈرون حملوں کے باعث ایندھن کی عالمی سپلائی اور قیمتوں پر بھی دباؤ بڑھا ہے

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی سے ٹیلیفونک گفتگو میں روسی آئل ریفائنریز پر حملے روکنے پر زور دیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ نے مؤقف اختیار کیا کہ روسی ریفائنریز پر حملوں سے عالمی سطح پر ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ امریکی صدر اس سے قبل بھی زیلنسکی سے روسی ڈیزل تنصیبات کو نشانہ نہ بنانے کا مطالبہ کر چکے ہیں۔

دوسری جانب روس اور یوکرین کے درمیان توانائی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا معاملہ حالیہ دنوں میں مزید اہم ہوگیا ہے۔ روسی ریفائنریز پر ڈرون حملوں کے باعث ایندھن کی عالمی سپلائی اور قیمتوں پر بھی دباؤ بڑھا ہے۔

دریں اثنا، زیلنسکی نے بتایا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر نیویارک میں صدر ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے