• اکتوبر 5, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 5, 2026 7:28 صبح
  • پاکستان

میری بیوی بچے کہاں ہیں؟ ڈیڑھ سالہ ٹیٹو سنگھ کی کہانی کا اصل راز کیا ہے؟

دکاندار نے تین دن میں موبائل ٹھیک نہ کیا تو شہری تلوار لے کر پہنچ گیا

کرسٹا پائیک کے خوفناک جرم کے پیچھے اصل کہانی کیا تھی؟

بیوی نے باہر گھمانے نہ لے جانے پر شوہر سے طلاق مانگ لی

اسلام آباد: وفاقی وزیر مواصلات عبد العلیم خان نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے سکھر، حیدر آباد موٹر وے ایم 6 کی تعمیر اگلے ماہ شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

علیم خان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ 30 برسوں سے التوا کا شکار موٹر وے ایم 6 کی تعمیر شروع ہونے جا رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا کرم ہے کہ ایم 6 جیسے تاریخی منصوبے کو عملی شکل دینے کا موقع مل رہا ہے۔

وفاقی وزیر مواصلات کے مطابق موٹر وے ایم 6 سندھ سمیت پورے پاکستان میں تجارتی سرگرمیوں کو نئی رفتار دے گی، جب کہ یہ منصوبہ ملک کی معاشی ترقی اور علاقائی رابطوں کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔

علیم خان نے کہا کہ موٹر وے ایم 6 منصوبہ سندھ اور پاکستان کی ترقی کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

تین دہائیوں کےانتظار کے بعد سکھر–حیدرآباد موٹروے کی تعمیر کا کام اگلے ماہ سے شروع ہونے جا رہا ہے۔ یہ اللہ تعالیٰ کا خاص کرم ہے کہ ہمیں اس تاریخی منصوبے کو عملی طور پہ شروع کرنے کا موقع ملا۔ M-6 نہ صرف سندھ بلکہ پورے پاکستان کے لیے تجارتی سرگرمیوں اور معاشی ترقی کو نئی رفتار دے گی۔ ان شاء اللہ اس منصوبے کی سنگِ بنیاد کی تقریب میں صدرِ مملکت، وزیراعظم پاکستان، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری صاحب، وزیراعلیٰ سندھ اور سندھ کابینہ کے تمام معزز اراکین کو خصوصی طور پر مدعو کریں گے۔ — Abdul Aleem Khan (@abdul_aleemkhan) October 3, 2026

تین دہائیوں کےانتظار کے بعد سکھر–حیدرآباد موٹروے کی تعمیر کا کام اگلے ماہ سے شروع ہونے جا رہا ہے۔ یہ اللہ تعالیٰ کا خاص کرم ہے کہ ہمیں اس تاریخی منصوبے کو عملی طور پہ شروع کرنے کا موقع ملا۔ M-6 نہ صرف سندھ بلکہ پورے پاکستان کے لیے تجارتی سرگرمیوں اور معاشی ترقی کو نئی رفتار دے گی۔ ان شاء اللہ اس منصوبے کی سنگِ بنیاد کی تقریب میں صدرِ مملکت، وزیراعظم پاکستان، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری صاحب، وزیراعلیٰ سندھ اور سندھ کابینہ کے تمام معزز اراکین کو خصوصی طور پر مدعو کریں گے۔

— Abdul Aleem Khan (@abdul_aleemkhan) October 3, 2026

وفاقی وزیر نے کہا کہ موٹر وے ایم 6 کے سنگ بنیاد کی تقریب میں صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو خصوصی طور پر مدعو کیا جائے گا۔ انھوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ اور صوبائی کابینہ کے اراکین کو بھی تقریب میں شرکت کی دعوت دی جائے گی۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے