• ستمبر 19, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 19, 2026 4:18 شام
  • پاکستان

وفاقی حکومت نے قومی بچت کی اہم اسکیموں کے منافع کی شرح کے نئے ریٹس جاری کردیے

وفاقی حکومت نے قومی بچت کی اہم اسکیموں ڈیفنس اور بہبود سیونگز سرٹیفکیٹس کے منافع کی شرح میں کمی کردی اور ستمبر 2026 کے نئے ریٹس جاری کردیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حکومتِ پاکستان نے قومی بچت (نیشنل سیونگز) کی معروف اسکیموں "ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹس اور بہبود سیونگز سرٹیفکیٹس کے منافع کی شرح میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔

ستمبر 2026 کے لیے نئے ریٹس جاری کئے گئے ہیں نئے منافع کے تحت ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹس کی مدت 10 سال مقرر ہے، جس میں ایک لاکھ روپے کی سرمایہ کاری پر میچورٹی کے وقت 3 لاکھ روپے حاصل ہوں گے۔

ایک لاکھ روپے کی سرمایہ کاری پر پہلے سال 1 لاکھ 10 ہزار روپے، دوسرے سال 1 لاکھ 21 ہزار، تیسرے سال 1 لاکھ 33 ہزار، چوتھے سال 1 لاکھ 47 ہزار اور پانچویں سال 1 لاکھ 63 ہزار روپے کی رقم مقرر کی گئی ہے۔

چھٹے سال ایک لاکھ روپے کی سرمایہ کاری پر 1 لاکھ 82 ہزار روپے، ساتویں سال 2 لاکھ 4 ہزار، آٹھویں سال 2 لاکھ 30 ہزار اور نویں سال 2 لاکھ 62 ہزار روپے حاصل ہوں گے، جبکہ دسویں سال میچورٹی پر رقم 3 لاکھ روپے ہوجائے گی۔

دوسری جانب بہبود سیونگز سرٹیفکیٹس پر بھی منافع کی شرح میں کمی کی گئی ہےنئی شرح کے تحت ایک لاکھ روپے کی سرمایہ کاری پر ماہانہ 1 ہزار 50 روپے منافع ملے گاجو سالانہ بنیاد پر 12.60 فیصد بنتا ہے۔

بہبود سیونگز سرٹیفکیٹس خصوصی طور پر بیواؤں اور سینئر سٹیزنز کی مالی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے متعارف کرائے گئے تھے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے