• ستمبر 23, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 23, 2026 1:57 شام
  • پاکستان

13 افراد کا سفاک قاتل 40 سال بعد جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار

6 سالہ بچی نے روبک کیوب کا ورلڈ ریکارڈ دو بار توڑ دیا

8 لاکھ عمارتوں کا نیویارک : ٹرک ڈرائیور کے شوق نے دنیا کو حیران کردیا

کیا 2026 کے اختتام سے قبل دنیا ختم ہو جائے گی؟ 66 سال پرانی پیشگوئی نے سنسنی پھیلادی

اسلام آباد: حکومت نے بیرسٹر گوہر اور راجہ ناصر سے رابطہ کرکے لانگ مارچ سے متعلق درمیانی راستہ نکالنے پر غور کیا تاہم پی ٹی آئی لانگ مارچ مؤخرنہیں کرنا چاہتی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے متوقع لانگ مارچ کے پیشِ نظر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان رابطے قائم ہو گئے۔

حکومتی ذرائع نے بتایا کہ وفاق کی ایک اہم شخصیت نے پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان اور مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس سے رابطہ کیا ہے، جس کا مقصد ممکنہ تصادم سے بچنے کے لیے کوئی درمیانی راستہ نکالنا ہے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے لیے واضح ‘ریڈ لائن’ ڈرا کر دی گئی ہے کہ مارچ کو کس حد سے آگے نہیں آنے دیا جائے گا۔

حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی قیادت کو پیغام پہنچایا گیا ہے کہ لانگ مارچ کو انتظامیہ جہاں بھی روکے، مظاہرین کو وہیں پر امن رہنا ہوگا۔

دوسری جانب پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی قیادت اپنے کارکنان کے شدید دباؤ کے باعث لانگ مارچ کو موخر کرنے کے موڈ میں نہیں ہے۔

تاہم ذرائع کے مطابق لانگ مارچ کے دوران دونوں جانب سے دوبارہ مذاکرات بھی ہوں گے، رابطوں کا مقصد صورتحال کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے لیے درمیانی راستہ تلاش کرنا ہے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے