یہ شخص ’عورت‘ کیوں بن گیا؟ شاطرانہ چال!
عمان : سمندر کے اوپر سے گزرنے والا کیبل کار منصوبہ تیار
اے آئی انسانوں کی موت کا سبب بن سکتی ہے، خوفناک انکشاف
اسمارٹ گلاسز : خواتین کی خفیہ ویڈیوز کیخلاف اہم اقدام
اسلام آباد کے شہریوں نے وزیراعظم کی فیول ریلیف اسکیم کا فائدہ اٹھانا شروع کر دیا۔
وزیرآئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ نے اسکیم سے فائدہ اٹھانے والوں کے اعداد و شمار جاری کر دیے جس میں بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد میں ابھی تک اسکیم سے 22ہزار 244 افراد نے فائدہ اٹھایا ہے۔
وفاقی وزیر آئی ٹی کے مطابق اسلام آباد میں 17ہزار 689 موٹرسائیکل سواروں نے اسکیم سےفائدہ اٹھایا ہے جب کہ 4ہزار 555 کار مالکان بھی وزیراعظم اسکیم سے فائدہ اٹھا چکے ہیں۔
پیٹرول ریلیف اسکیم کا اعلان
وزیر اعظم شہباز شریف نے آج عالمی منڈی میں تیل کی بڑھتی قیمتوں کا نوٹس لیتے ہوئے غریب اور متوسط طبقے کیلیے خصوصی ریلیف اسکیم کا اعلان کیا، جس کے تحت موٹرسائیکل، رکشہ اور چھوٹی گاڑیوں پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف دیا جائے گا۔
شہباز شریف نے کہا کہ تیل کی قیمتوں سے پڑنے والے بوجھ کا حکومت کو پورا احساس ہے، مشکل کی اس گھڑی میں ہم عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ موٹرسائیکل اور رکشہ مالکان کو ماہانہ 20 لیٹر پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف دیا جائے گا جبکہ 800 سی سی تک کی گاڑیوں کے مالکان کو ماہانہ 30 لیٹر پیٹرول پر ریلیف ملے گا۔
پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے وزیراعظم ریلیف اسکیم پر عملدرآمد کرنے سے صاف انکار کر دیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے رہنما نعمان علی بٹ کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے دی جانے والی سبسڈی اگرچہ خوش آئند ہے، تاہم اس کی ادائیگی کے طریقہ کار پر شدید تحفظات پائے جاتے ہیں۔
نعمان علی بٹ کا کہنا ہے کہ حکومت نے یہ ریلیف اسکیم شروع کرنے سے پہلے پیٹرولیم ڈیلرز سے کوئی مشاورت نہیں کی۔ کراچی سے جاری اپنے بیان میں انہوں نے شکوہ کیا کہ نہ تو متعلقہ وزارت، نہ ہی وزیراعظم ہاؤس اور نہ ہی اوگرا نے ڈیلرز کو اعتماد میں لیا، اور اس اسکیم کو ڈیلرز کو بتائے بغیر پمپس پر زبردستی مسلط کیا جا رہا ہے۔
پیٹرول ریلیف اسکیم میں رجسٹریشن کا طریقہ کار جاری
