• ستمبر 16, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 16, 2026 1:01 شام
  • پاکستان

پاکستان حرمین شریفین کے تحفظ اور تقدس کے معاملے میں غیر متزلزل طور پر اور شانہ بشانہ کھڑا ہے، شہباز شریف

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ میں مکہ مکرمہ کے مقدس مقام پر ڈرون حملے کی بزدلانہ اور گھناؤنی کوشش کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام اس اشتعال انگیز حرکت پر رنجیدہ اور فکرمند ہیں، اس قابلِ مذمت اور ناقابلِ معافی فعل پر ہمیں جس گہرے دکھ اور صدمے کا سامنا ہے، اسے بیان کرنے کے لیے الفاظ ناکافی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ’ہم شاہی سعودی مسلح افواج کی غیر معمولی مستعدی، بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے بروقت اور بہادرانہ کارروائی کی۔

شہباز شریف نے کہا کہ میں ایک بار پھر تمام فریقین سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ انتہائی تحمل کا مظاہرہ کریں بات چیت اور سفارت کاری ہی امن کے حصول کا واحد پائیدار راستہ ہے۔

وزیرا عظم نے مزید کہا کہ پاکستان برادر ملک مملکتِ سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے ساتھ ساتھ حرمین شریفین کے تحفظ اور تقدس کے معاملے میں غیر متزلزل طور پر اور شانہ بشانہ کھڑا ہے؛ یہ ایک ایسا فرض ہے جسے ہر پاکستانی اپنے دل کے بہت قریب سمجھتا ہے۔

I condemn in the strongest possible terms the dastardly and heinous attempted drone attack against the Holy Site of Makkah Al-Mukarramah. The people of Pakistan are saddened and perturbed by this outrageous act. There can be no words strong enough to capture the depth of… — Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) September 16, 2026

I condemn in the strongest possible terms the dastardly and heinous attempted drone attack against the Holy Site of Makkah Al-Mukarramah. The people of Pakistan are saddened and perturbed by this outrageous act. There can be no words strong enough to capture the depth of…

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے