• ستمبر 22, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 22, 2026 11:39 شام
  • پاکستان

8 لاکھ عمارتوں کا نیویارک : ٹرک ڈرائیور کے شوق نے دنیا کو حیران کردیا

کیا 2026 کے اختتام سے قبل دنیا ختم ہو جائے گی؟ 66 سال پرانی پیشگوئی نے سنسنی پھیلادی

پرانا سامان خریدنے والی فیملی کو سوٹ کیس سے کیا ملا؟ دل دہلا دینے والا واقعہ

مرغیوں کی پُراسرار گمشدگی کا معمہ حل ہوگیا

(22 ستمبر 2026): میٹا کے میسجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ نے آئی فون صارفین کیلیے خصوصی فیچر متعارف کروا دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تازہ اپ ڈیٹ میں واٹس ایپ ایک ایسا نیا فیچر لا رہا ہے جو آئی فون صارفین کو میسجنگ ایپ کے اندر ہی تھرڈ پارٹی ایجنٹس سے براہ راست رابطہ اور چیٹ کرنے کی سہولت دیتا ہے، نئے فیچر کے تحت صارفین سیٹنگز میں جا کر زیادہ سے زیادہ پانچ ایجنٹس بنا سکتے ہیں۔

آئی فون صارفین ہر ایجنٹ کو نام اور پروفائل فوٹو دے سکتے ہیں جس کے بعد واٹس ایپ ایک API کی (Key) جنریٹ کرتا ہے۔ اس کی کو پھر اس تھرڈ پارٹی سروس میں ڈالا جا سکتا ہے جہاں ایجنٹ موجود ہے جس سے وہ واٹس ایپ چیٹ سے منسلک ہو کر پیغامات کا جواب دے سکتا ہے۔

فیچر فی الحال واٹس ایپ بیٹا فار iOS ورژن 26.37.10.70 کے ذریعے چند ممالک میں کچھ صارفین کیلیے دستیاب ہے۔

اس حوالے سے واٹس ایپ نے کہا کہ ایک ایجنٹ صرف اسی ڈیٹا تک رسائی حاصل کر سکے گا جو بھیجنے والے نے چیٹ میں واضح طور پر شیئر کیا ہو۔ میسجنگ پلیٹ فارم نے اسے دوسری چیٹس، کانٹیکٹس یا ڈیوائس میں محفوظ میڈیا تک رسائی سے روک دیا ہے۔

منسلک ہونے کے بعد، ایجنٹ چیٹ لسٹ میں نظر آتا ہے اور صارفین اس کے ساتھ عام گفتگو کی طرح آسانی سے بات چیت کر سکتے ہیں۔ تاہم، تھرڈ پارٹی ایجنٹس کے ساتھ چیٹس میں عام واٹس ایپ گفتگو سے پرائیویسی کا ایک اہم فرق ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ چیٹس اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ نہیں ہیں کیونکہ پیغامات ایجنٹ ڈویلپر کی جانب سے ایک محفوظ میٹا سروس کے ذریعے روٹ کیے جاتے ہیں۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے