ٹریفک ای چالان اب بجلی کے بل میں لگ کر آئیں گے؟ تجویز پیش کر دی گئی
ایک ملک کے وزیراعظم پر موبائل فون چوری کا الزام، پارلیمنٹ نے استثنیٰ ختم کر دیا!
اہلیہ کے علاج کیلیے مسلسل جدوجہد، 81 سالہ شوہر کی ویڈیو نے سب کو رُلا دیا
پکوڑے کے اسٹال میں ’چٹنی‘ نہ ملنے پر لاتیں اور مُکے چل گئے، ویڈیو وائرل
دنیا کی مقبول ترین انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نئے فیچر پر کام شروع کردیا ہے جس کے ذریعے رابطوں میں شامل افراد کی سالگرہ یاد رکھنا مزید آسان ہوجائے گا۔
مذکورہ نئے فیچر کے تحت واٹس ایپ کانٹیکٹس ٹیب میں کسی فرد کی سالگرہ کے موقع پر اس کے نام کے نیچے برتھ ڈے ٹوڈے‘ کا لیبل دکھائی دے گا۔
ویبیٹا انفو ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق یہ یاد دہانی پورے دن نظر آئے گی، جس سے صارفین کو اپنے دوستوں، اہل خانہ یا دیگر رابطوں کی سالگرہ یاد رکھنے میں مدد ملے گی۔ تاہم، واٹس ایپ میں صارف کو ہر کانٹینٹ لسٹ میں موجود لوگوں کی سالگرہ کی تاریخ الگ سے درج کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
واٹس ایپ اس مقصد کے لیے فون کی ایڈریس بک میں محفوظ سالگرہ کی معلومات استعمال کرے گا، یعنی اگر کسی رابطے کی سالگرہ فون کی کانٹیکٹ بک میں درج ہے تو واٹس ایپ اسی معلومات کو استعمال کرتے ہوئے اسے متعلقہ جگہ پر ظاہر کرسکے گا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کانٹیکٹ ٹیب سے متعلق یہ فیچر ابھی تیاری کے مراحل میں ہے، اس لیے فی الحال یہ تمام صارفین کے لیے دستیاب نہیں۔
کانٹیکٹ انفارمیشن میں بھی سالگرہ دکھانے کی تیاری
واٹس ایپ آئی فون صارفین کے لیے بھی سالگرہ سے متعلق ایک اور فیچر تیار کررہا ہے۔ آئی او ایس کے لیے واٹس ایپ بیٹا (ورژن 26.38.10.70) میں ایک ایسے فیچر کے آثار سامنے آئے ہیں جس کے ذریعے صارف کسی رابطے کی معلومات کھولنے پر اس کی سالگرہ دیکھ سکے گا۔
نئے فیچر میں سالگرہ کی تاریخ کو کانٹیکٹ انفارمیشن اسکرین پر فہرست کے بالکل اوپر رکھا جائے گا، تاکہ صارف کو معلومات تلاش کرنے کے لیے نیچے اسکرول نہ کرنا پڑے۔
واٹس ایپ یہاں بھی فون کی ایڈریس بک میں موجود سالگرہ کی معلومات استعمال کرے گا۔ اس طرح کانٹیکٹ کی معلومات کھولتے ہی سالگرہ خودکار طور پر ظاہر ہوسکے گی۔
ٹیکنالوجی ماہرین کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سے سالگرہ کی معلومات کو کانٹیکٹ بک سے منسلک کرنے کا مقصد صارفین کو سالگرہ یاد رکھنے کے لیے ایک اضافی سہولت فراہم کرنا ہے۔
تاہم، دونوں فیچرز ابھی ڈیولپمنٹ کے مرحلے میں ہیں اور ان کی حتمی دستیابی یا عام صارفین تک رسائی کی تاریخ کے بارے میں واٹس ایپ نے کوئی حتمی اعلان نہیں کیا۔
واٹس ایپ نے چیٹ کو مزید خوبصورت بنادیا
