• ستمبر 28, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 28, 2026 10:01 شام
  • پاکستان

ٹی وی اینکر براہِ راست نشریات کے دوران ’’اچانک غائب‘‘ ہو گئی!

دنیا میں پہلی بار ’’موٹے‘‘ بچوں کی تعداد ’’دُبلے‘‘ بچوں سے زیادہ ہو گئی!

برف کے بیچوں بیچ آتش فشاں پھٹ پڑا، حیرت انگیز ویڈیو

دنیا کا ویران جزیرہ جہاں 34 سال بعد پہلے بچے کی پیدائش نے سب کو حیران کر دیا

نیٹ فلکس کی نئی کرائم تھرلر (Unabomber) دنیا بھر میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی فلم بن گئی ہے۔

نیٹ فلکس کی نئی کرائم تھرلر فلم (Unabomber) تیزی سے اسٹریمنگ سروس کے عالمی مووی چارٹ میں سرفہرست مقام پر پہنچ گئی ہے اور ریلیز کے محض ایک دن بعد ہی پہلے نمبر پر آگئی ہے۔

فلم کی کاسٹ میں شیلین ووڈلی، اینابیل والس، الیگزینڈر لڈوگ، اسٹیون اوگ اور مارک مینچاکا بھی شامل ہیں۔

‘فلکس پیٹرول’ کے مطابق رسل کرو اور جیکب ٹریمبلے کی اداکاری پر مبنی یہ فلم 25 ستمبر کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوئی اور اگلے ہی دن دنیا بھر میں پلیٹ فارم کی نمبر ون فلم بن گئی۔

یہ پڑھیں: سنیما کی فلاپ ایکشن فلم نیٹ فلکس پر نمبر ون کیسے ہوئی؟

کرائم تھرلر فلم نے امریکا، برطانیہ، آسٹریلیا، کینیڈا، جرمنی اور اٹلی سمیت کئی بڑی مارکیٹوں میں بھی پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

‘اسکرین رینٹ’ نے نیٹ فلکس کی عالمی درجہ بندی میں فلم کے مقام کی بنیاد پر اس کی ابتدائی کارکردگی کو دنیا کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی فلم قرار دیا ہے۔

جینس میٹز کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم ٹیڈ کازنسکی (Ted Kaczynski) کی کہانی بیان کرتی ہے جو امریکا میں بم دھماکوں کے سلسلے کا ذمہ دار ایک مقامی دہشت گرد تھا۔

فلم میں کازنسکی کے ہارورڈ میں گزارے گئے وقت اور ان متنازعہ نفسیاتی تجربات کا احاطہ کیا گیا ہے جن میں انہوں نے حصہ لیا تھا؛ اس کے بعد فلم اس تفتیش کا رخ کرتی ہے جس کے نتیجے میں بالآخر اس کی گرفتاری عمل میں آئی۔

اس کی یہ تیز رفتار کامیابی ‘روٹن ٹومیٹوز’ (Rotten Tomatoes) پر ناقدین اور شائقین کی جانب سے ملے جلے ردعمل کے باوجود حاصل ہوئی ہے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے