• ستمبر 15, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 15, 2026 12:49 صبح
  • پاکستان

چلتی ٹرین کے ساتھ مسافر کے گھسٹنے کی لزرہ خیز ویڈیو

ڈاکٹروں کا انوکھا کارنامہ، مریض کی ٹوٹی ہوئی ٹانگ پر پلاسٹر کے بجائے گتا باندھ دیا

نوجوان لڑکوں کو لوٹنے والی لٹیری دلہن فرضی رشتے داروں سمیت گرفتار، طریقہ واردات بھی سامنے آگیا

انڈہ ابالنے کا حیرت انگیز طریقہ : من پسند زردی کیسے بنے گی؟

بالی ووڈ اداکار نواز الدین صدیقی نے ’گینگز آف واسے پور 2‘ کی کامیابی کے بعد 200 اسکرپٹس مسترد کرنے کی وجہ بیان کردی ہے۔

اداکار نواز الدین صدیقی نے 2012 میں انوراگ کشیپ کی فلم ’گینگز آف واسے پور 2‘ میں فیضل خان کا کردار نبھایا جس نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔

حالیہ انٹرویو میں انہوں نے انکشاف کیا کہ انہیں تقریباً 200 اسکرپٹس موصول ہوئیں اور پروڈیوسرز نے انہیں اپنی مرضی کا معاوضہ طے کرنے کی آزادی بھی دے رکھی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ‘گینگز آف واسے پور 2’ کی ریلیز کے بعد، مجھے کم از کم 200 اسکرپٹس ملیں۔ میری میز پر خالی چیک پڑے رہتے تھے۔ لوگ کہتے تھے یہ اسکرپٹ ہے، اور یہ خالی چیک۔ آپ جو رقم چاہیں لکھ دیں اور ہمیں جو بھی تاریخیں دستیاب ہوں دے دیں۔

یہ پڑھیں: نواز الدین صدیقی کا 25 سال بعد تھیٹر میں واپسی کا اعلان

اداکار نے کہا کہ میں نے ان اسکرپٹس میں سے ایک کو بھی نہیں چنا کیونکہ مجھے ان میں سے کوئی بھی پسند نہیں آئی تھی۔ میں نے فیصلہ کیا کہ میں صحیح اسکرپٹ کا انتظار کروں گا۔

نواز الدین صدیقی نے بتایا کہ میں پہلے ہی برسوں تک کام کے لیے انتظار کرنے کا عادی ہو چکا تھا، اس لیے میں نے سوچا کہ جلد بازی میں کچھ سائن کرنے کے بجائے میں مزید دو یا تین سال انتظار کر سکتا ہوں۔

اداکار نے مزید کہا کہ خدا کے فضل سے مجھے زیادہ طویل انتظار نہیں کرنا پڑا کیونکہ جلد ہی مجھے کچھ بہت ہی بہترین فلمیں ملنا شروع ہو گئیں۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے